گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—دوبارہ ملاقات کی بنیاد ڈالیں
یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟ جب کوئی شخص ہمارے پیغام میں دلچسپی لیتا ہے تو ہم اُسے دوبارہ ملنا چاہتے ہیں تاکہ ہم سچائی کے بیج کو پانی دے سکیں جو ہم نے بویا ہے۔ (1-کر 3:6) اِس لیے اچھا ہے کہ ہم پہلی ہی ملاقات پر اُس سے پوچھ لیں کہ ہم اُس سے دوبارہ کب مل سکتے ہیں۔ یوں ہم دوبارہ ملاقات کی بنیاد ڈال رہے ہوں گے۔ اِس کے علاوہ ہم ایک سوال پوچھ سکتے ہیں اور اگلی بار اُس کا جواب دینے کا بندوبست بنا سکتے ہیں۔ اِس طرح صاحبِخانہ کو اگلی ملاقات کا اِنتظار رہے گا۔ اگر اُس سوال کا جواب اُس کتاب یا رسالے میں ہے جو ہم نے اُسے دیا ہے تو صاحبِخانہ کو اِسے پڑھنے کی ترغیب ملے گی۔ چونکہ ہم صاحبِخانہ کے ساتھ باتچیت کرنے کے لیے موضوع پہلے ہی طے کر لیتے ہیں اور اُسے بھی پتہ ہوتا ہے کہ آئندہ کیا بات ہوگی اِس لیے اگلی بار اُس سے ملنا آسان ہوتا ہے۔ پھر جب ہم اُس کے پاس جاتے ہیں تو ہم بتا سکتے ہیں کہ ہم اُس سوال کا جواب دینے آئے ہیں جو ہم نے پہلی ملاقات پر اُس سے پوچھا تھا۔
اِس مہینے یہ کریں:
جب آپ مُنادی میں جانے سے پہلے تیاری کرتے ہیں تو ایک ایسا سوال بھی سوچ لیں جو آپ پہلی ملاقات کے آخر پر اُٹھائیں گے اور دوبارہ ملاقات پر اُس کا جواب دیں گے۔ اِس سوال کے بارے میں اُن مبشروں کو بھی بتائیں جن کے ساتھ آپ کام کرتے ہیں۔