یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏14 ص.‏ 7
  • یہوواہ کی نظر سے اپنا جائزہ لیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کی نظر سے اپنا جائزہ لیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ملتا جلتا مواد
  • بائبل کو ایک شیشے کی طرح اِستعمال کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • ‏”‏اپنی پہلی سی محبت“‏ پر قائم رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • بائبل پڑھائی سے فائدہ حاصل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • آپ قربانی کا جذبہ کیسے قائم رکھ سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
خدم 7/‏14 ص.‏ 7

یہوواہ کی نظر سے اپنا جائزہ لیں

1.‏ بائبل کو شیشے سے تشبیہ کیوں دی گئی ہے؟‏

1 آپ کتنی دفعہ شیشہ دیکھتے ہیں؟ ہم میں سے زیادہ‌تر تو ہر روز شیشہ دیکھتے ہیں کیونکہ اِس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہمیں اپنے لباس اور بالوں وغیرہ کو سنوارنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ بائبل کو شیشے سے تشبیہ دی گئی ہے۔ اِسے پڑھنے سے ہم اپنے اندر کے اِنسان کو دیکھ سکتے ہیں۔ دراصل یہوواہ خدا بھی اِسی پر نظر کرتا ہے۔ (‏1-‏سمو 16:‏7؛‏ یعقو 1:‏22-‏24‏)‏ خدا کا کلام ”‏دل کے خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے۔“‏ (‏عبر 4:‏12‏)‏ بائبل کو ہر روز پڑھنے اور اِس پر سوچ‌بچار کرنے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ہم مُنادی کے کام میں اَور زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ لیکن اِس کے لیے کون‌سے دو قدم اُٹھانا ضروری ہیں؟—‏زبور 1:‏1-‏3‏۔‏

2.‏ بائبل اپنا جائزہ لینے میں ہماری مدد کیسے کرتی ہے؟‏

2 بائبل کو شیشے کی طرح اِستعمال کریں:‏ بائبل میں خدا کے وفادار بندوں کی زندگی کے واقعات درج ہیں۔ اِنہیں پڑھنے سے ہم کچھ ایسی خوبیوں کے بارے میں سیکھتے ہیں جو یہوواہ خدا کو پسند ہیں۔ مثال کے طور پر داؤد نے یہوواہ خدا کے نام کے لیے غیرت ظاہر کی۔ (‏1-‏سمو 17:‏45، 46‏)‏ یسعیاہ نے بڑی دلیری سے ایک سرکش قوم کو خدا کا پیغام سنایا۔ (‏یسع 6:‏8، 9‏)‏ یسوع مسیح نے اپنے آسمانی باپ سے گہری محبت رکھی۔ اِس لیے اُن کی نظر میں مُنادی کا کام بوجھ نہیں بلکہ خوشی اور اِطمینان کا باعث تھا۔ (‏یوح 4:‏34‏)‏ پہلی صدی کے مسیحیوں نے بڑے جوش کے ساتھ مُنادی کی، یہوواہ خدا پر بھروسا رکھا اور ہمیشہ ثابت‌قدم رہنے کا عزم کِیا۔ (‏اعما 5:‏41، 42؛‏ 2-‏کر 4:‏1؛‏ 2-‏تیم 4:‏17‏)‏ ایسے وفادار بندوں کی مثالوں پر غور کرنے سے ہمیں اپنا جائزہ لینے کی ترغیب ملتی ہے تاکہ ہم اَور بہتر طور پر خدمت کر سکیں۔‏

3.‏ اگر ہمیں مُنادی کے کام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تو ہمیں ایسا کرنے میں دیر کیوں نہیں کرنی چاہیے؟‏

3 نقص ٹھیک کریں:‏ اگر آپ کو اپنے لباس یا بناؤسنگھار میں کچھ نقص نظر آتا ہے اور آپ اُسے ٹھیک نہیں کرتے تو شیشہ دیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ہم یہوواہ خدا سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ مُنادی کے کام میں ہماری کمزوریوں کو پہچاننے اور اُنہیں دُور کرنے میں ہماری مدد کرے۔ (‏زبور 139:‏23، 24؛‏ لو 11:‏13‏)‏ چونکہ وقت تھوڑا رہ گیا ہے اور لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں اِس لیے ہمیں اپنے مُنادی کے کام میں بہتری لانے میں ذرا بھی دیر نہیں کرنی چاہیے۔—‏1-‏کر 7:‏29؛‏ 1-‏تیم 4:‏16‏۔‏

4.‏ خدا کے کلام پر غور کرنے اور اُس پر عمل کرنے والے شخص کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟‏

4 ہمیں اپنی ظاہری شکل‌وصورت پر نہیں بلکہ اپنے اندر کے اِنسان پر زیادہ دھیان دینا چاہیے کیونکہ ’‏خدا کے نزدیک ہماری باطنی اِنسانیت کی بڑی قدر ہے۔‘‏ (‏1-‏پطر 3:‏3، 4‏)‏ جو شخص خدا کے کلام پر غور کرتا ہے اور اُس پر عمل کرتا ہے، اُسے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ ”‏وہ اپنے کام میں اِس لئے برکت پائے گا کہ سُن کر بھولتا نہیں بلکہ عمل کرتا ہے۔“‏ (‏یعقو 1:‏25‏)‏ چونکہ ہم ”‏[‏یہوواہ]‏ کا جلال اِس طرح منعکس“‏ کرتے ہیں ”‏جس طرح آئینہ میں“‏ اِس لیے ہم مؤثر طور پر خدمت کرنے کے قابل ہوتے ہیں اور اِس کام سے خوشی پاتے ہیں۔—‏2-‏کر 3:‏18‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں