یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م25 مارچ ص.‏ 32
  • بائبل کو ایک شیشے کی طرح اِستعمال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل کو ایک شیشے کی طرح اِستعمال کریں
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کی نظر سے اپنا جائزہ لیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • آپ قربانی کا جذبہ کیسے قائم رکھ سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • سوچ‌سمجھ کر بات کرنے کی اہمیت
    جاگو!‏—‏2011ء
  • مجھے ہمیشہ اچھا دِکھنے کی فکر کیوں رہتی ہے؟‏
    نوجوانوں کے 10 سوال اور اُن کے جواب
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
م25 مارچ ص.‏ 32

مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ

بائبل کو ایک شیشے کی طرح اِستعمال کریں

یسوع مسیح کے شاگرد یعقوب نے بائبل کو ایک شیشے کی طرح کہا جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہم اندر سے کیسے اِنسان ہیں۔ (‏یعقو 1:‏22-‏25‏)‏ ہم بائبل کو ایک شیشے کی طرح کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

اِسے دھیان سے پڑھیں۔‏ اگر ہم خود کو شیشے میں سرسری سا دیکھیں گے تو شاید ہم اُن داغ دھبوں یا چیزوں کو نہ دیکھ پائیں جنہیں ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے۔ تو اگر ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہمارے دل میں چھپے اِنسان کو کن معاملوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تو ہمیں خدا کے کلام کو بہت دھیان سے پڑھنا چاہیے۔‏

دوسروں پر دھیان دینے سے زیادہ خود پر دھیان دیں۔‏ جب ہم شیشہ دیکھتے ہیں تو کبھی کبھار ہمیں اِس میں دوسروں کا عکس بھی نظر آتا ہے اور پھر شاید ہمارا دھیان خود کو ٹھیک کرنے سے ہٹ کر اِس بات پر لگ جاتا ہے کہ وہ کیسے دِکھ رہے ہیں اور اُنہیں کیا ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ اِسی طرح بائبل پڑھتے وقت ہم یہ سوچنے لگ سکتے ہیں کہ دوسروں کو اپنی کن خامیوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن اِس طرح ہم اپنی خامیوں کو ٹھیک نہیں کر پائیں گے اور ہمیں خدا کے کلام کو شیشے کی طرح اِستعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔‏

سمجھ‌داری سے کام لیں۔‏ اگر ہم شیشہ دیکھتے وقت بس اِسی بات پر دھیان دیں گے کہ ہم میں کن چیزوں کی کمی ہے اور ہم اچھے نہیں دِکھ رہے تو ہم بے‌حوصلہ ہو جائیں گے۔ جب ہم خدا کا کلام پڑھتے ہیں تو ہمیں سمجھ‌داری سے کام لینا چاہیے اور خود سے اِتنی زیادہ توقع نہیں کرنی چاہیے جتنی یہوواہ بھی نہیں کرتا۔—‏یعقو 3:‏17‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں