۲۶ مئی سے شروع ہونے والا ہفتہ
۲۶ مئی سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۲۳ اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
سچی کہانیاں، کہانی ۲۹، ۳۰ (۳۰ منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: خروج ۳۴-۳۷ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: خروج ۳۴:۱-۱۶ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: بپتسمہ—ایک مسیحی تقاضا (بائبل موضوعات ۷اے) (۵ منٹ)
نمبر ۳: ابرہام نبی—عاجزی کی مثال (م۱۲ ۱/۲ ص. ۸، ۹) (۵ منٹ)
خدمتی اِجلاس:
۱۰ منٹ: مہینے کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کا مطالعہ شروع کریں۔ سامعین سے باتچیت۔ بہنبھائیوں سے پوچھیں کہ مہینے کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرتے وقت اُنہیں کونسے تجربے ہوئے ہیں۔ ایک منظر میں دِکھائیں کہ جون کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرنے کے لئے صفحہ ۴ پر دی گئی تجویز کو کیسے اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ بائبل کے مطالعے کی پیشکش کریں۔
۱۰ منٹ: اذیت کے باوجود ثابتقدم رہنے سے گواہی دینے کا موقع ملتا ہے۔ (لو ۲۱:۱۲، ۱۳) جولائی ۲۰۰۷ء کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۱ پر مضمون ”مبارک وہ شخص ہے جو آزمایش کی برداشت کرتا ہے“ پر سامعین سے باتچیت۔ بہنبھائیوں سے پوچھیں کہ اُنہوں نے اِس مضمون سے کیا سیکھا ہے۔
۱۰ منٹ: سوالی بکس۔ اِس حصے کو بزرگ سامعین سے باتچیت کی صورت میں پیش کرے۔ بالغ بہنبھائیوں سے پوچھیں کہ اُنہیں اپنے ماںباپ سے بائبل کی گہری سچائیاں سیکھنے سے کیا فائدہ ہوا ہے۔
گیت نمبر ۴۱ اور دُعا