یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏14 ص.‏ 3
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ کا گھرانہ خوش کیسے رہ سکتا ہے؟—‏دوسرا حصہ
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • والدین!‏ اپنے بچوں کے دل میں یہوواہ کے لیے محبت پیدا کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • خاندان کو روحانی طور پر مضبوط بنانا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • ہماری ویب‌سائٹ کے ذریعے اپنے بچوں کو سکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
خدم 5/‏14 ص.‏ 3

سوالی بکس

◼ روحانی طور پر پُختہ بننے کے لیے بچوں کو کیا سیکھنے کی ضرورت ہے؟‏

سچے مسیحی اپنے بچوں کو ’‏یہوواہ کی طرف سے تربیت دینے اور نصیحت کرنے‘‏ کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ (‏افس ۶:‏۴‏)‏ مثال کے طور پر وہ ہر صبح اپنے بچوں کے ساتھ روزانہ کی آیت پر بات کرتے ہیں۔ اِس کے علاوہ شاید وہ خاندانی عبادت کے دوران یا کسی اَور موقعے پر اپنے بچوں کے ساتھ ہماری تنظیم کی کوئی ویڈیو دیکھتے اور اِس پر بات کرتے ہیں؛ مضامین کے سلسلے ”‏نوجوانوں کا سوال“‏ میں سے کسی مضمون پر بات کرتے ہیں؛ بائبل میں درج کسی واقعے کو ڈرامے کی صورت میں پیش کرتے ہیں یا اِس بات کر مشق کرتے ہیں کہ بچے بائبل کے ذریعے کسی سوال کا جواب کیسے دے سکتے ہیں یا مُنادی میں کیسے بات کر سکتے ہیں۔ لیکن روحانی طور پر پُختہ بننے کے لیے بہت ضروری ہے کہ بچے بائبل کی ”‏تعلیم کی اِبتدائی باتیں چھوڑ کر“‏ گہری سچائیاں بھی سیکھیں۔—‏عبر ۶:‏۱‏۔‏

ذرا سوچیں کہ مُنادی کے دوران ہم دوسرے لوگوں کو بائبل سے کون کون‌سی باتیں سکھاتے ہیں۔ عموماً ہم پہلی ملاقات یا دوبارہ ملاقات پر ایک شخص کے ساتھ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے ذریعے بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اِس کتاب کے مطالعے کے بعد ہم اُس شخص کے ساتھ کتاب خدا کی محبت میں قائم رہیں کا مطالعہ کرتے ہیں۔ لیکن ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟ کیونکہ کتاب پاک صحائف کی تعلیم کے ذریعے ایک شخص بائبل کی بنیادی تعلیم حاصل کرتا ہے اور کتاب خدا کی محبت کے ذریعے وہ سیکھتا ہے کہ وہ روزمرہ زندگی میں بائبل کے اصولوں پر کیسے عمل کر سکتا ہے۔ اِن دونوں کتابوں کا مطالعہ کرنے سے وہ شخص ’‏مسیح میں جڑ پکڑ‘‏ سکتا اور ”‏ایمان میں مضبوط“‏ ہو سکتا ہے۔ (‏کل ۲:‏۶، ۷‏)‏ اِن کتابوں کا مطالعہ کرنے سے یقیناً ہمارے بچوں کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔ یہ بہت ضروری ہے کہ وہ بھی خدا کی بادشاہت، فدیے اور مُردوں کی حالت کے بارے میں سیکھیں۔ اُنہیں یہ بھی سیکھنے کے ضرورت ہے کہ خدا ہم پر مصیبتیں کیوں آنے دیتا ہے اور کن باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم آخری زمانے میں رہ رہے ہیں۔ بچوں کو اِس بات کا پورا یقین ہونا چاہیے کہ یہوواہ کے گواہوں کا مذہب ہی سچا مذہب ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ بچے بائبل کے اصولوں کو اچھی طرح سے سمجھیں اور یہ سیکھیں کہ وہ ”‏نیک‌وبد میں اِمتیاز کرنے کے لیے“‏ اپنے حواس کو کیسے تیز کر سکتے ہیں۔ (‏عبر ۵:‏۱۴‏)‏ سچ ہے کہ اپنے بچے کو بائبل کی تعلیم دیتے وقت ماں‌باپ کو بچے کی عمر اور معلومات کو سمجھنے کی صلاحیت کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ لیکن بہت سے بچوں میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ چھوٹی عمر سے ہی بائبل کی گہری سچائیوں کو سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔—‏لو ۲:‏۴۲،‏ ۴۶، ۴۷‏۔‏

بہت جلد ہماری ویب‌سائٹ jw.org پر کتاب پاک صحائف کی تعلیم پر مبنی مشقیں شائع ہوں گی تاکہ والدین اِن کی مدد سے بچوں کو تعلیم دے سکیں۔ یہ مشقیں حصہ BIBLE TEACHINGS کے تحت TEENAGERS پر دستیاب ہوں گی۔ اِس کے کچھ عرصے بعد کتاب خدا کی محبت پر مبنی مشقیں بھی شائع کی جائیں گی۔ بچوں کو بائبل سے تعلیم دینے کے لیے ماں‌باپ صرف کتاب پاک صحائف کی تعلیم اور کتاب خدا کی محبت کو بھی اِستعمال کر سکتے ہیں۔ والدین اِس بات کا فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وہ اِن مشقوں یا کتابوں کو کب اِستعمال کریں گے، مثلاً خاندانی عبادت کے دوران، اپنے کسی بچے کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرتے وقت یا اُسے مطالعہ کرنے کا طریقہ سکھاتے وقت۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں