یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏14 ص.‏ 3
  • نئے پرچوں کا ڈیزائن

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نئے پرچوں کا ڈیزائن
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ملتا جلتا مواد
  • خوشخبری پھیلانے کے لئے پرچے استعمال کریں۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • مفید نتائج پیدا کرنے کیلئے اشتہارات استعمال کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • کیوں اشتہارات آجکل ہماری خدمتگزاری میں اتنے قابل‌قدر ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • پرچوں کے ذریعے بات‌چیت کیسے شروع کریں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
خدم 4/‏14 ص.‏ 3

نئے پرچوں کا ڈیزائن

۱.‏ حال ہی میں ہمیں مُنادی کرنے کے لیے کیا ملا ہے؟‏

۱ سن ۲۰۱۳ء کے صوبائی اِجتماع ”‏خدا کا کلام سچائی ہے“‏ پر ہمیں پانچ نئے پرچے ملے تھے۔ اِس کے علاوہ ہم بادشاہتی خبر نمبر ۳۸ ”‏کیا مُردے پھر سے زندہ ہوں گے؟“‏ کو بھی پرچے کے طور پر اِستعمال کرتے ہیں۔ اِن چھ نئے پرچوں کا ڈیزائن پُرانے پرچوں سے فرق ہے۔ لیکن پرچوں کا ڈیزائن کیوں بدلا گیا؟ ہم نئے پرچوں کو گھرگھر مُنادی میں اچھی طرح کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

۲.‏ پرچوں کے ڈیزائن کو بدلنے کی وجہ کیا ہے؟‏

۲ نئے ڈیزائن کی وجہ:‏ مؤثر طریقے سے گھرگھر مُنادی کرنے کے لیے ہم اکثر چار باتوں پر عمل کرتے ہیں۔ (‏۱)‏ ہم بات‌چیت شروع کرنے کے لیے صاحبِ‌خانہ سے کوئی ایسا سوال پوچھتے ہیں جس سے وہ اپنے خیالات کا اِظہار کرے؛ (‏۲)‏ سوال کے جواب کے لیے ایک آیت پڑھتے ہیں؛ (‏۳)‏ صاحبِ‌خانہ کو کتاب یا رسالہ وغیرہ پڑھنے کے لیے دیتے ہیں اور (‏۴)‏ جانے سے پہلے اُس سے ایک سوال پوچھتے ہیں اور دوبارہ ملاقات پر اِس کا جواب دینے کے لیے بندوبست بناتے ہیں۔ نئے پرچوں کی مدد سے ہم آسانی سے اِن چار باتوں پر عمل کر سکتے ہیں۔‏

۳.‏ ہم مُنادی میں نئے پرچوں کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

۳ پرچوں کو اِستعمال کرنے کا طریقہ:‏ (‏۱)‏ صاحبِ‌خانہ سے سلام دُعا کے بعد اُسے پرچے کے پہلے صفحے پر لکھا سوال دِکھائیں اور اِس کے نیچے دیے گئے کسی ایک جواب چننے کو کہیں۔ (‏۲)‏ پرچے کو کھولیں اور صاحبِ‌خانہ کو ”‏پاک کلام کا جواب“‏ دِکھائیں۔ اگر ممکن ہو تو آیت کو بائبل سے پڑھیں۔ اگر صاحبِ‌خانہ کے پاس وقت ہے تو ”‏اِس جواب کا آپ کی زندگی پر اثر“‏ پر اُس سے بات کریں۔ (‏۳)‏ صاحبِ‌خانہ کو پرچہ دیں اور اُس کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ بعد میں اِسے پڑھے۔ (‏۴)‏ جانے سے پہلے اُسے آخری صفحے پر ”‏کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ .‏ .‏ .‏ “‏ کے تحت دیا گیا سوال دِکھائیں اور بائبل سے اِس کے جواب پر بات کرنے کے لیے دوبارہ ملنے کا بندوبست بنائیں۔‏

۴.‏ ہم دوبارہ ملاقات کرتے وقت نئے پرچوں کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

۴ پرچے کی مدد سے دوبارہ ملاقات بھی آسانی سے کی جا سکتی ہے۔ آپ پرچے کے آخری صفحے پر دی گئی آیتوں سے اُس سوال کا جواب دے سکتے ہیں جو آپ نے پچھلی ملاقات کے آخر پر صاحبِ‌خانہ کو دِکھایا تھا۔ پرچے کے آخری صفحے پر خوشخبری بروشر کی تصویر دی گئی ہے۔ جانے سے پہلے صاحبِ‌خانہ کی توجہ اِس تصویر پر دِلائیں اور بروشر میں سے اُسے وہ باب دِکھائیں جس میں اِس سوال پر مزید بات کی گئی ہے۔ صاحبِ‌خانہ کو بروشر پیش کریں۔ اگر وہ بروشر لے لیتا ہے تو اِس پر بات کرنے کے لیے دوبارہ ملاقات کا بندوبست بنائیں۔ یوں اگلی ملاقات پر آپ بائبل کا مطالعہ شروع کر لیں گے۔ آپ صاحبِ‌خانہ کو بروشر دینے کی بجائے کوئی دوسرا پرچہ بھی دے سکتے ہیں اور اِس پر بات کرنے کے لیے دوبارہ ملاقات کا بندوبست بنا سکتے ہیں۔‏

۵.‏ مُنادی کے کام میں پرچوں کی کیا اہمیت ہے؟‏

۵ ہم ۱۳۰ سال سے زیادہ عرصے سے مُنادی میں پرچوں کو اِستعمال کر رہے ہیں۔ حالانکہ اِن کا سائز اور ڈیزائن بدلتا رہا ہے لیکن گواہی دینے کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔ آئیں، ہم پوری دُنیا میں بائبل کی تعلیمات کو پھیلانے کے لیے اِن پرچوں کا بھرپور اِستعمال کریں۔—‏امثا ۱۵:‏۷‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں