یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ20 جنوری ص.‏ 8
  • پرچوں کے ذریعے بات‌چیت کیسے شروع کریں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پرچوں کے ذریعے بات‌چیت کیسے شروع کریں؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • نئے پرچوں کا ڈیزائن
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • مفید نتائج پیدا کرنے کیلئے اشتہارات استعمال کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • بات‌چیت کے لیے تجاویز کو کیسے اِستعمال کریں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • خوشخبری پھیلانے کے لئے پرچے استعمال کریں۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
م‌زخ20 جنوری ص.‏ 8
ایک بہن بس سٹاپ پر ایک عورت کو پرچہ ”‏کیا ہمیں کبھی مصیبتوں سے چھٹکارا ملے گا؟“‏ سے گواہی دے رہی ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

پرچوں کے ذریعے بات‌چیت کیسے شروع کریں؟‏

جنوری 2018ء سے اِجلاس کے قاعدے کے سرِورق پر بات‌چیت کے لیے تجاویز دی جا رہی ہیں۔ اِس حصے کے ذریعے ہماری یہ حوصلہ‌افزائی کی گئی ہے کہ ہم اپنی توجہ لوگوں کے ساتھ بات‌چیت کرنے پر رکھیں نہ کہ صرف اُنہیں کتابیں یا رسالے وغیرہ دینے پر۔ اِس سلسلے میں مبشروں کی مدد کرنے کے لیے بات‌چیت کے لیے تجاویز کی ویڈیوز تیار کی جاتی ہیں جن میں دِکھایا جاتا ہے کہ ہم صرف بائبل کی آیت کو اِستعمال کرتے ہوئے بات‌چیت کیسے شروع کر سکتے ہیں۔ لیکن کیا اِس کا یہ مطلب ہے کہ گھر گھر مُنادی کرتے وقت ہمیں کوئی کتاب یا رسالہ وغیرہ پیش نہیں کرنا چاہیے؟ ایسا بالکل نہیں ہے۔ مثال کے طور پر ہمارے پرچے بات‌چیت شروع کرنے میں بہت مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہم اپنے کسی بھی پرچے کو اِستعمال کرتے وقت نیچے دیے گئے طریقے پر عمل کر سکتے ہیں:‏

  1. صاحبِ‌خانہ کو پرچے کے پہلے صفحے پر لکھا سوال دِکھائیں اور اِس کے نیچے دیے گئے کسی ایک جواب کو چُننے کو کہیں۔‏

  2. پرچے کو کھولیں اور صاحبِ‌خانہ کو ”‏پاک کلام کا جواب“‏ دِکھائیں۔ اگر وقت ہو تو پرچے کے اندر دی گئی معلومات میں سے کچھ پڑھیں اور اِس پر بات کریں۔‏

  3. صاحبِ‌خانہ کو پرچہ دیں اور اُس کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ بعد میں اِسے پڑھے۔‏

  4. جانے سے پہلے اُسے آخری صفحے پر ”‏کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ .‏ .‏ .‏ “‏ کے تحت دیا گیا سوال دِکھائیں اور بائبل سے اِس کے جواب پر بات کرنے کے لیے دوبارہ ملنے کا بندوبست بنائیں۔‏

پرچہ ”‏اِس دُنیا کا مستقبل کیسا ہوگا؟“‏ کی چار خصوصیات

جب آپ واپسی ملاقات کرتے ہیں تو اُس سوال کا جواب دیں جو آپ نے پچھلی ملاقات کے آخر پر پوچھا تھا۔ جانے سے پہلے ایک اَور سوال اُٹھائیں جس پر آپ اگلی ملاقات پر بات کریں گے۔ اگر آپ چاہیں تو آپ ہماری ویب‌سائٹ سے یا کسی ایسی کتاب یا بروشر سے سوال چُن سکتے ہیں جس کا حوالہ پرچے کے پیچھے دیا گیا ہے۔ جب آپ کو مناسب لگے تو آپ اُسے کتاب ‏”‏خدا کی طرف سے خوشخبری‏“‏ یا ہمارے تعلیم دینے کے اوزاروں میں سے کوئی کتاب یا بروشر دے سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں