یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏14 ص.‏ 2
  • کیا آپ موقعے سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ موقعے سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کی بیش‌قیمت بخشش کے لئے شکرگزاری ظاہر کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • فدیے کے لئے شکرگزار ہوں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ‏”‏یہی کِیا کرو“‏ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب ۵ اپریل کو منائی جائے گی
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ‏”‏ہمیں اُس محبت سے ترغیب ملتی ہے جو مسیح ہم سے کرتا ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
خدم 3/‏14 ص.‏ 2

کیا آپ موقعے سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے؟‏

آنے والی یادگاری تقریب—‏شکرگزاری ظاہر کرنے کا ایک خاص موقع

۱.‏ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب کے ذریعے ہمارے پاس کون‌سا خاص موقع ہوگا؟‏

۱ ہم ۱۴ اپریل کو یسوع مسیح کی یادگاری تقریب منائیں گے۔ اِس تقریب کے ذریعے ہم سب کے پاس یہ خاص موقع ہوگا کہ ہم اپنے دل میں یہوواہ خدا کی مہربانی کے لیے شکرگزاری پیدا کریں اور اِس کا اِظہار کریں۔ لوقا ۱۷:‏۱۱-‏۱۸ میں درج واقعے سے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ خدا اور یسوع مسیح شکرگزاری کو کیسا خیال کرتے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ یسوع مسیح نے جن دس کوڑھیوں کو شفا دی، اُن میں سے صرف ایک نے واپس آ کر یسوع مسیح کا شکریہ ادا کِیا۔ مستقبل میں فدیے کی بِنا پر ہر طرح کی بیماری کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا اور یوں ہمیشہ تک زندہ رہنے کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا۔ یقیناً اُس وقت ہم ہر روز ایسی برکتوں کے لیے یہوواہ خدا کا شکر ادا کریں گے۔ لیکن آنے والے چند ہفتوں کے دوران ہم یہوواہ خدا کا شکر ادا کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

۲.‏ ہم اپنے دل میں یسوع مسیح کی قربانی کے لیے شکرگزاری کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏

۲ شکرگزاری پیدا کریں:‏ ہمارے دل میں کسی  چیز  کے  لیے  شکرگزاری اُسی وقت پیدا ہوتی ہے جب ہم اُس کے بارے میں سوچتے ہیں۔ اپنے دل میں  یسوع مسیح کی قربانی کے لیے شکرگزاری پیدا کرنے کے لیے ہم بائبل میں اُن  آیتوں کو پڑھ سکتے ہیں جنہیں یسوع مسیح کی یادگاری کے حوالے سے چنا گیا  ہے۔  اِن آیتوں کو پڑھنے کا شیڈول ہمارے کیلنڈر اور کتابچہ روزبروز کتابِ‌مقدس سے تحقیق کریں میں دیا گیا ہے۔ کیوں نہ اِن آیتوں کو اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر پڑھیں؟ ایسا کرنے سے ہمارے دل میں یسوع مسیح کی قربانی کے لیے قدر بڑھے گی اور اِس کا ہمارے کاموں پر بھی اچھا اثر پڑے گا۔—‏۲-‏کر ۵:‏۱۴، ۱۵؛‏ ۱-‏یوح ۴:‏۱۱‏۔‏

۳.‏ ہم مارچ، اپریل اور مئی میں کن طریقوں سے شکرگزاری ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

۳ شکرگزاری ظاہر کریں:‏ شکرگزاری کاموں سے ظاہر ہوتی ہے۔ (‏کل ۳:‏۱۵‏)‏ غور کریں کہ اِس کوڑھی نے یسوع مسیح کا شکریہ ادا کرنے کے لیے پہلے اُنہیں ڈھونڈا۔ یقیناً بعد میں اُس نے بڑے جوش سے دوسروں کو بتایا ہوگا کہ یسوع مسیح نے اُسے شفا دی ہے۔ (‏لو ۶:‏۴۵‏)‏ کیا یسوع مسیح کی قربانی کے لیے شکرگزاری کی وجہ سے آپ یادگاری تقریب کے دعوت‌نامے تقسیم کرنے کی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے؟ شکرگزاری کا اِظہار کرنے کا ایک اَور طریقہ یہ ہے کہ ہم یادگاری تقریب کے لگ‌بھگ یعنی مارچ، اپریل اور مئی میں مددگار پہل‌کار کے طور پر خدمت کریں یا مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لیں۔ جب ہمارے دل شکرگزاری سے معمور ہوں گے تو ہم یادگاری تقریب پر آنے والوں سے ملیں گے اور اُن کے سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار رہیں گے۔‏

۴.‏ ہم آنے والی یادگاری تقریب کے سلسلے میں کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہمیں پچھتاوا نہ ہو؟

۴ کیا اِس سال ہم یادگاری تقریب آخری بار منائیں گے؟ (‏۱-‏کر ۱۱:‏۲۶‏)‏ اِس بارے میں ہم کچھ نہیں جانتے۔ لیکن ہم اِتنا ضرور جانتے ہیں کہ اگر ایسا ہوا تو یہوواہ خدا کی شکرگزاری کرنے کا یہ خاص موقع پھر ہمیں نہیں ملے گا۔ کیا آپ اِس موقعے سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے؟ یہوواہ خدا نے ہمارے لیے فدیے کا جو شان‌دار بندوبست کِیا ہے، آئیں، اُس کے بارے میں دوسروں کو بتانے اور اِس پر سوچ‌بچار کرنے سے یہوواہ خدا کو خوش کریں۔—‏زبور ۱۹:‏۱۴‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں