گورننگ باڈی کی طرف سے خط
عزیز بہنو اور بھائیو!
اِس یادگار سال کے شروع میں آپ کو یہ خط لکھنا ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔ سن ۲۰۱۴ء کے آخر میں یسوع مسیح کو اپنے دُشمنوں کے بیچ حکومت کرتے ۱۰۰ سال ہو جائیں گے۔—زبور ۱۱۰:۱، ۲۔
اِس خدمتی سال کے شروع میں واچٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف پینسلوانیا کے سالانہ اِجلاس میں انگریزی زبان میں نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کا نیا ایڈیشن شائع کِیا گیا جو کہ بائبل کے سب سے بہترین ترجمے کا ایڈیشن ہے۔ تقریباً ۶۰ سال پہلے یہوواہ خدا نے اپنے لےپالکوں یعنی روح سے مسحشُدہ اپنے بیٹوں کے ذریعے بائبل کا ترجمہ کرایا تھا۔ (روم ۸:۱۵، ۱۶) یقیناً اِس وجہ سے بائبل کا یہ ترجمہ بہت خاص ہے۔
بہت سالوں سے گورننگ باڈی کی تحریر کی کمیٹی بائبل کا ترجمہ کرنے کو سب سے زیادہ اہمیت دے رہی ہے۔ آج نیو ورلڈ ٹرانسلیشن پوری یا اِس کے کچھ حصے ۱۲۱ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ ہم آپ کی حوصلہافزائی کرتے ہیں کہ ہر روز بائبل کو پڑھنے اور اِس پر سوچبچار کرنے سے ظاہر کریں کہ آپ دل سے خدا کے کلام کی قدر کرتے ہیں۔ بائبل کو روزانہ پڑھنے اور اِس پر سوچبچار کرنے سے آپ اِس کے مصنف یہوواہ کے اَور قریب ہو جائیں گے۔—یعقو ۴:۸۔
جب ہم سنتے ہیں کہ ہمارے عزیز بہنبھائی کنکن مشکلات سے گزر رہے ہیں تو ہمارے دل پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔ ہم یہ بات سمجھ سکتے ہیں کہ ایسے بہنبھائیوں کے لیے کبھیکبھار دوسرے بہنبھائیوں کی خوشی میں شریک ہونا مشکل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ایشیا میں ایک خاندان کے ساتھ کچھ ایسا ہوا جس نے اُن کی زندگی ہلا کر رکھ دی۔ اِس خاندان میں ہماری بہن کو اچانک فالج ہو گیا۔ افسوس کی بات ہے کہ ڈاکٹر پوری کوشش کے باوجود اِس بہن کی حالت میں کوئی سدھار نہیں لا سکے۔ اِس بہن کا شوہر اب ۲۴ گھنٹے اِس کی دیکھبھال کرتا ہے۔ اِس بہن کا بیٹا اور دو بیٹیاں اپنے ماںباپ کی پوری مدد کر رہے ہیں اور یوں مسیحیوں کے طور پر ایک اچھی مثال قائم کر رہے ہیں۔ اِس خاندان اور آپ سب بہنبھائیوں کو جنہوں نے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کِیا ہے، اُس خوشی کا تجربہ ہوا ہے جو ہمارے ایمان کی آزمائش کی وجہ سے ہمیں ملتی ہے۔ (یعقو ۱:۲-۴) یہوواہ خدا ممسوح مسیحیوں اور دوسری بھیڑوں کو یہ یقین دِلاتا ہے کہ مشکلات کے باوجود ثابتقدم رہنا اُن کے لیے خوشی کا باعث ہوگا کیونکہ اِس کے بدلے اُنہیں ہمیشہ کی زندگی ملے گی۔—یعقو ۱:۱۲۔
پچھلے سال ۱ کروڑ ۹۲ لاکھ ۴۱ ہزار ۲۵۲ لوگ یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔ اِتنے زیادہ لوگوں کو خدا کے خادموں کے سب سے اہم اِجلاس پر آ کر یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کی بڑائی کرتے دیکھنا واقعی بڑی خوشی کی بات تھی۔ یہ کتنی اچھی بات ہے کہ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب کے لگبھگ یعنی مارچ اور اپریل میں لاکھوں مبشروں نے مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کرکے یہوواہ خدا کی بڑائی کی۔ کیا آپ اِس بات پر خوش نہیں ہوئے تھے کہ اب سے حلقے کے دورے کے دوران مددگار پہلکار اُس پورے اِجلاس میں شریک ہو سکتے ہیں جو حلقے کا نگہبان پہلکاروں کے ساتھ منعقد کرتا ہے، چاہے یہ دورہ مارچ اور اپریل کے علاوہ بھی کسی مہینے میں ہو؟ جو بہنبھائی روحانی طور پر سمجھدار ہیں، وہ اِس بات کی اہمیت کو سمجھتے ہیں کہ اُنہیں مُنادی کے کام اور اِجلاسوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ یہوواہ خدا کی خدمت میں مصروف رہنے سے ہم ثابتقدم اور قائم رہیں گے اور شیطان کو اِس بات کی اِجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے ایمان کو کمزور کرے اور ہمیں سیدھی راہ سے گمراہ کرے۔—۱-کر ۱۵:۵۸۔
یہ بات ہمارے دل کو کتنا گرما دیتی ہے کہ پچھلے خدمتی سال کے دوران ۲ لاکھ ۷۷ ہزار ۳۴۴ لوگوں نے بپتسمہ لے کر اپنی زندگی یہوواہ خدا کے لیے وقف کی اور اب وہ پوری دُنیا میں اپنے بہنبھائیوں کے ساتھ مل کر زندگی کی راہ پر چل رہے ہیں۔ (متی ۷:۱۳، ۱۴) اِن بہنبھائیوں کو ”ایمان میں مضبوط“ بننے کے لیے ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ (کل ۲:۷) آخر تک ثابتقدم رہنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے رہیں۔ (متی ۲۴:۱۳) ’کمہمتوں کو دلاسا دیں۔ کمزوروں کو سنبھالیں۔ سب کے ساتھ تحمل سے پیش آئیں۔‘ (۱-تھس ۵:۱۴) آئیں، ہم سب ”بِلاناغہ“ یہوواہ خدا سے دُعا کریں کہ ”تیری بادشاہی آئے۔“—۱-تھس ۵:۱۷؛ متی ۶:۱۰۔
اِس بات کا یقین رکھیں کہ ہم آپ سب سے بہت پیار کرتے ہیں۔
آپ کے بھائی،
یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی