یادگاری تقریب کے دعوتناموں کو تقسیم کرنـے کی مہم ۲۲ مارچ سے شروع ہوگی
اِس سال ہم ہفتہ ۲۲ مارچ سے لوگوں کو یادگاری تقریب کے دعوتنامے دیں گے۔ سب بہنبھائیوں کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ وہ اِس مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ جب ہم ہفتے اور اِتوار کو مہم میں حصہ لیتے ہیں تو ہم دلچسپی دِکھانے والے اشخاص کو رسالے بھی پیش کر سکتے ہیں۔ ہم اپریل کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرنے کی بجائے دعوتنامے تقسیم کریں گے۔ لیکن اگر کوئی شخص دلچسپی دِکھاتا ہے تو ہم اُسے بائبل کے مطالعے کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ خدمتی نگہبان اِس بات کا فیصلہ کر سکتا ہے کہ عوامی جگہوں پر گواہی دیتے وقت لوگوں میں دعوتنامے تقسیم کرنے کا فائدہ ہوگا یا نہیں۔ ابھی سے اپنے اُن رشتےداروں، ساتھ کام کرنے والوں، ہمجماعتوں، دلچسپی دِکھانے والوں اور جان پہچان والوں کی فہرست بنا لیں جنہیں آپ یادگاری تقریب میں بلانا چاہتے ہیں۔ پھر جب دعوتناموں کو تقسیم کرنے کی مہم شروع ہوگی تو اُنہیں تقریب کا دعوتنامہ دیں۔ ہمیں اُمید ہے کہ بہت سے لوگ اِس تقریب میں ہمارے ساتھ شریک ہوں گے اور اِس بات پر غور کریں گے کہ فدیے کے ذریعے یہوواہ خدا اور یسوع مسیح نے ہمارے لیے کتنی محبت ظاہر کی ہے۔—یوح ۳:۱۶؛ ۱۵:۱۳۔