۲۷ جنوری سے شروع ہونے والا ہفتہ
۲۷ جنوری سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۲۷ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
سچی کہانیاں، کہانی ۳ (۳۰ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: پیدایش ۱۷-۲۰ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: پیدایش ۱۷:۱۸–۱۸:۸ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: آپ ہمیشہ تک نئی دُنیا میں رہ سکتے ہیں! (عظیم اُستاد باب ۴۸) (۵ منٹ)
نمبر ۳: ہرمجِدّون کی جنگ کب ہوگی؟ (م۱۲ ۱/۳ ص. ۸، ۹) (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۵ منٹ: مہینے کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کا مطالعہ شروع کریں۔ تقریر۔ بتائیں کہ فروری کے پہلے ہفتے والے دن مُنادی کے حوالے سے کونسے بندوبست کیے گئے ہیں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ بائبل کے مطالعے کی پیشکش کریں۔ ایک منظر میں دِکھائیں کہ بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرنے کے لئے صفحہ ۴ پر دی گئی تجویز کو کیسے اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔
۱۵ منٹ: آپ نے خدا کی خدمت کرنے کے لئے کونسے منصوبے بنائے ہیں؟ بادشاہتی خدمتگزاری جولائی ۲۰۱۳ء، صفحہ ۲، ۳ پر مضمون ”نوجوان بھائیو! کیا آپ کلیسیا میں ذمےداریاں اُٹھانے کے قابل بن رہے ہیں؟“ پر سامعین سے باتچیت کریں۔ ایک یا دو ایسے مبشروں کا اِنٹرویو لیں جنہوں نے کُلوقتی طور پر خدمت کرنے کا اپنا منصوبہ پورا کِیا۔ دوسروں نے اِس سلسلے میں اُن کی کیسے حوصلہافزائی کی؟ وہ کن مشکلات سے نپٹے؟ اُنہیں کونسی برکتیں ملی ہیں؟
۱۰ منٹ: ”اُن لوگوں کے ساتھ مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں جو باقاعدگی سے رسالے لیتے ہیں۔“ سوال اور جواب۔ سامعین سے پوچھیں کہ وہ اُس شخص کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کے قابل کیسے ہوئے جسے وہ باقاعدگی سے رسالے دے رہے تھے۔
گیت نمبر ۴۵ اور دُعا