اپنے ساتھ مُنادی کرنے والے مبشر کی مدد کریں
۱. جب ہم کسی بہن یا بھائی کے ساتھ مُنادی کرتے ہیں تو اِس دوران ہم پولُس رسول کی مثال پر عمل کیسے کر سکتے ہیں؟
۱ پولُس رسول جب بھی بہنبھائیوں کے ساتھ ہوتے تھے تو وہ اُن کی حوصلہافزائی کرتے تھے۔ (روم ۱:۱۲) جب آپ کسی بہن یا بھائی کے ساتھ مُنادی کرتے ہیں تو کیا آپ اِس دوران اُس کی حوصلہافزائی اور مدد کرتے ہیں؟ اُس بہن یا بھائی کے ساتھ صرف مُنادی کرنے کی بجائے کیوں نہ اُسے یہ بھی بتائیں کہ آپ کس وجہ سے مؤثر طریقے سے مُنادی کرنے کے قابل ہوئے؟
۲. ہم اُس بہن یا بھائی میں اِعتماد کیسے پیدا کر سکتے ہیں جس کے ساتھ ہم مُنادی کر رہے ہیں؟ اور ایسا کرنا کیوں ضروری ہے؟
۲ اِعتماد پیدا کریں: کبھیکبھار کچھ مبشروں کے چہرے کے تاثرات یا آواز سے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ وہ پُر اِعتماد نہیں ہیں۔ ہم ایسے مبشروں کی دل سے تعریف کرکے اُن میں اِعتماد پیدا کر سکتے ہیں۔ ہم اَور کن طریقوں سے اُن میں اِعتماد پیدا کر سکتے ہیں؟ ایک سفری نگہبان کسی بہن یا بھائی کے ساتھ مُنادی کرتے وقت کُھل کر اُسے بتاتا ہے کہ اُسے کن باتوں کی وجہ سے اِعتماد کے ساتھ مُنادی کرنا مشکل لگتا ہے اور اُسے اکثر اِس سلسلے میں دُعا کرنی پڑتی ہے۔ ایک بھائی جسے اِعتماد کے ساتھ مُنادی کرنا مشکل لگتا ہے، وہ کہتا ہے: ”مَیں نے دیکھا ہے کہ جب مَیں صاحبِخانہ سے بات شروع کرنے سے پہلے مسکراتا ہوں تو میرے لیے بات کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ لیکن کبھیکبھار صرف مسکرانے کے لیے ہی مجھے یہوواہ خدا سے دُعا کرنی پڑتی ہے۔“ اگر کسی بات نے آپ کی مدد کی جس کی وجہ سے آپ مُنادی میں اِعتماد کے ساتھ بات کرنے کے قابل ہوئے تو کیوں نہ اِسے اُس بہن یا بھائی کو بتائیں جس کے ساتھ آپ مُنادی کر رہے ہیں؟
۳. آپ اپنے ساتھ مُنادی کرنے والے مبشر کو کون کونسے طریقے بتا سکتے ہیں تاکہ وہ اَور مؤثر طریقے سے مُنادی کر سکے؟
۳ طریقے بتائیں: کیا آپ نے دیکھا ہے کہ کوئی خاص بات کہنے یا کوئی خاص سوال پوچھنے سے آپ مؤثر طریقے سے باتچیت کا آغاز کر سکے؟ شاید آپ نے صاحبِخانہ کے ساتھ کسی مقامی واقعے کے بارے میں بات کی اور یوں آپ باتچیت کا مؤثر آغاز کر سکے۔ جب آپ نے رسالوں کی پیشکش کو مقامی صورتحال کے مطابق ڈھالا تو کیا اِس سے اچھے نتیجے نکلے؟ اگر ایسا ہے تو اپنے ساتھ مُنادی کرنے والے بہن یا بھائی کو اِن طریقوں کے بارے میں بتائیں۔ (امثا ۲۷:۱۷) جب آپ کسی بہن یا بھائی کو اپنے ساتھ دوبارہ ملاقات پر لے کر جاتے ہیں تو آپ اُسے بتا سکتے ہیں کہ آج آپ کس مقصد سے دوبارہ ملاقات کرنے جا رہے ہیں اور اِس مقصد کو پورا کرنے کے لیے آپ نے کیا تیاری کی ہے۔ بائبل کا مطالعہ کرانے کے بعد آپ اپنے ساتھ جانے والے مبشر کو بتا سکتے ہیں کہ آپ نے مطالعے کے دوران فلاں نکتے یا فلاں آیت پر بات کیوں کی یا فلاں طریقے سے صاحبِخانہ کو ایک بات کیوں سمجھائی۔
۴. ہمیں اپنے ساتھ مُنادی کرنے والے مبشر کی مدد کیوں کرنی چاہیے؟
۴ پہلی صدی کے مسیحی صرف غیرمسیحیوں کی مدد ہی نہیں کرتے تھے بلکہ وہ اپنے بہن بھائیوں کی بھی حوصلہافزائی کرتے تھے اور اُن کے ایمان کو مضبوط کرتے تھے۔ (اعما ۱۴:۲۲؛ ۱۸:۲۳) پولُس رسول نے تیمُتھیُس کو تربیت دی اور پھر اُنہیں نصیحت کی کہ وہ سیکھی ہوئی باتیں دوسروں کو بھی بتائیں۔ (۲-تیم ۲:۲) جب ہم مُنادی کے دوران اپنے بہنبھائیوں کی حوصلہافزائی اور مدد کرتے ہیں تو اِس سے نہ صرف اُن کو خوشی ملتی ہے اور وہ اَور مؤثر طریقے سے گواہی دینے کے قابل ہو جاتے ہیں بلکہ اِس سے ہمارا آسمانی باپ بھی خوش ہوتا ہے۔—عبر ۱۳:۱۵، ۱۶۔