سوالیبکس
◼ کیا ایک بہن کو ایک بھائی کی موجودگی میں دروازے پر بائبل کا مطالعہ کراتے وقت سر ڈھانپنا چاہئے؟
جب ایک بہن ایک بھائی کی موجودگی میں کسی شخص کو بائبل کا مطالعہ کراتی ہے تو اُسے سر ڈھانپنا چاہئے۔ (۱-کر ۱۱:۳-۱۰) ۱۵ جولائی ۲۰۰۲ء کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۶ پر بتایا گیا تھا کہ ”یہ تعلیم دینے کا پیشگی بندوبست ہے جس میں مطالعہ کرانے والا درحقیقت صدارت کرتا ہے۔ ایسے حالات میں مطالعہ کلیسیائی حدود میں آتا ہے۔ اگر ایک بپتسمہیافتہ گواہ بہن ایک بپتسمہیافتہ گواہ بھائی کی موجودگی میں مطالعہ کراتی ہے تو وہ مناسب طور پر سر ڈھانپتی ہے۔“ چاہے ایک بہن گھر میں، دروازے پر یا پھر کسی اَور جگہ بائبل کا مطالعہ کرا رہی ہو، اگر ایک بھائی اُس کے ساتھ ہے تو اُسے اپنا سر ڈھانپنا چاہئے۔
لیکن اگر ابھی بائبل کا مطالعہ شروع نہیں ہوا اور بہن ایک بھائی کے ساتھ صاحبِخانہ کے پاس دوبارہ ملاقات کے لئے جاتی ہے تو لازمی نہیں کہ وہ اپنا سر ڈھانپے۔ اُسے اُس وقت بھی سر ڈھانپنے کی ضرورت نہیں جب وہ دوبارہ ملاقات پر صاحبِخانہ کو بتاتی ہے کہ ہم بائبل کا مطالعہ کیسے کرتے ہیں یا پھر کسی ایسی کتاب یا بروشر پر بات کرتی ہے جسے بائبل کا مطالعہ کرنے کے لئے اِستعمال کِیا جاتا ہے۔ دروازے پر بائبل کا مطالعہ اکثر چند دوبارہ ملاقاتوں کے بعد شروع ہوتا ہے۔ اِس لئے مبشروں کو صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے سمجھداری سے اِس بات کا فیصلہ کرنا چاہئے کہ بہنوں کو کب اپنا سر ڈھانپنا چاہئے۔