”مَیں آپ کے گھر اِس لئے آیا ہوں کیونکہ . . . “
جب صاحبخانہ دروازہ کھولتا ہے اور ہمیں سامنے کھڑا دیکھتا ہے تو شاید وہ سوچے کہ ہم کون ہیں اور اُس کے گھر کیوں آئے ہیں۔ ہم اُس سے کیا کہہ سکتے ہیں تاکہ اُس کی اُلجھن ختم ہو جائے؟ کچھ مبشر سلام دُعا کے بعد فوراً صاحبِخانہ کو اپنے آنے کا مقصد بتاتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ کہتے ہیں: ”ہم آپ کے گھر اِس لئے آئے ہیں کیونکہ آجکل بہت سے لوگ جُرم کی وجہ سے پریشان ہیں۔ آپ کے خیال میں . . .۔“ یا ”مَیں آپ کے گھر اِس لئے آیا ہوں کیونکہ مَیں آپ کو بائبل کا مُفت مطالعہ کرنے کی پیشکش کرنا چاہتا ہوں۔“ اگر ہم شروع میں ہی صاحبِخانہ کو بتا دیتے ہیں کہ ہم اُس کے گھر کیوں آئے ہیں تو وہ ہماری بات سننے کی طرف مائل ہو سکتا ہے۔