دروازے اور ٹیلیفون پر ترقیپسند بائبل مطالعے کرائیں
۱ بائبل مطالعہ شروع کرانا واقعی خوشی بخشتا ہے! لیکن بائبل مطالعے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی تلاش کرنا تو محض اس کا آغاز ہے۔ کسی شخص کے ساتھ مطالعہ کرنے کا مقصد اُسے یسوع مسیح کا سچا شاگرد بننے میں مدد دینا ہے۔ (متی ۲۸:۱۹، ۲۰) اِس نشانے کو حاصل کرنے میں کیا چیز ہماری مدد کر سکتی ہے؟
۲ مصروف لوگ: آجکل لوگ بہت زیادہ مصروف ہیں۔ بعض جگہوں پر، کم ہی لوگ شروع شروع میں بائبل مطالعے کے لئے زیادہ وقت دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ہماری حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ اُنہیں دروازے یا ٹیلیفون پر ہی بائبل مطالعے شروع کرائیں۔ دروازے یا ٹیلیفون پر کرائے جانے والے مطالعے دوسرے مطالعوں کی نسبت مختصر ہوتے ہیں۔ اس میں علم کی کتاب کے ایک یا دو پیراگراف اور اِس میں دی گئی چند بائبل آیات پر مختصراً غوروفکر کِیا جا سکتا ہے۔ یہ کتنی قابلِتعریف بات ہے کہ بہتیرے مبشر اب دروازے یا ٹیلیفون پر مطالعے کروا رہے ہیں!
۳ کیا دروازے پر ہی بائبل مطالعہ کراتے رہنا کافی ہے؟ جینہیں۔ یہ اچھا نہیں ہوگا کہ ہم زیادہ عرصہ تک دروازے پر کھڑے کھڑے مطالعہ کرائیں۔ جون ۱۹۹۰ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸ پر بیان کِیا گیا: ”جب ایک مرتبہ مطالعہ شروع ہو جائے اور صاحبِخانہ میں دلچسپی پیدا ہو جائے تو مطالعے پر زیادہ وقت صرف کِیا جا سکتا ہے۔“ یہ بہت ضروری ہے۔ مثال کے طور پر: ایک فاقہزدہ بچے کو اُس وقت تک کم خوراک دی جاتی ہے جب تک اُس کی کھانے کی خواہش بڑھ نہیں جاتی۔ اگر وہ کئی مہینوں تک تھوڑی مقدار میں خوراک لیتا رہتا ہے تو ہم یہ توقع نہیں کر سکتے کہ وہ اچھی صحت کے ساتھ مناسب نشوونما بھی پائے گا۔ اسی طرح، بائبل طالبعلم کو بھی خدا کا پُختہ خادم بنانے کے لئے باضابطہ اور باقاعدہ مطالعہ کرانے کی ضرورت ہے۔—عبر ۵:۱۳، ۱۴۔
۴ گھر کے اندر بائبل مطالعہ کرانا: گھر کے اندر یا پھر کسی دوسری مناسب جگہ پر مطالعہ کرانا بہتر ہے۔ اس سے طالبعلم کو خدا کے کلام کو سیکھنے اور سمجھنے میں زیادہ مدد ملے گی۔ (متی ۱۳:۲۳) اس سے مطالعہ کرانے والے کو بھی مواد کو طالبعلم کی ضرورت کے مطابق ڈھالنے میں مدد ملے گی۔ مزیدبرآں، طالبعلم کے ساتھ خدا کے کلام پر غوروفکر کرنے میں زیادہ وقت صرف کرنے سے اُس کا ایمان مضبوط ہوگا۔—روم ۱۰:۱۷۔
۵ آپ دروازے پر کرائے جانے والے بائبل مطالعے کو کیسے گھر کے اندر مطالعہ کرانے میں تبدیل کر سکتے ہیں؟ چند مطالعوں کے بعد، کیوں نہ زیادہ وقت تک مطالعہ کرنے کی پیشکش کریں؟ یا آپ باتوں باتوں میں طالبعلم سے یہ پوچھ سکتے ہیں کہ ”کیا آج آپ کے پاس زیادہ وقت ہے تاکہ ہم بیٹھ کر باتچیت کر سکیں؟“ یا ”آپ اس موضوع پر بات کرنے کے لئے کتنا وقت دے سکتے ہیں؟“ اگر آپ کی تمامتر کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں تو دروازے پر ہی مختصر بائبل مطالعے کرانا جاری رکھیں۔ کسی موزوں وقت پر دوبارہ گھر کے اندر بیٹھ کر بائبل مطالعہ کرانے کی کوشش کریں۔
۶ پس لائق اشخاص کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ بائبل مطالعے شروع کرانے اور اُنہیں جاری رکھنے کے اپنے مقصد کو کبھی نہ بھولیں۔ ہمارا مقصد خلوصدل اشخاص کو یہوواہ کے مخصوصشُدہ اور بپتسمہیافتہ خادم بننے میں مدد دینا ہے۔ جب ہم اِس مقصد کے ساتھ اپنی خدمت کو جاری رکھتے ہیں تو دُعا ہے کہ یہوواہ ہماری کوششوں کو برکت دے۔—۲-تیم ۴:۵۔
[مطالعے کے سوالات]
۱. بائبل مطالعے کرانے کا ہمارا مقصد کیا ہے؟
۲. دروازے اور ٹیلیفون پر بائبل مطالعے کیسے کرانے چاہئیں اور یہ کیوں مؤثر ہیں؟
۳. ہمیں دروازے پر زیادہ عرصے تک مطالعہ کیوں نہیں کرانا چاہئے؟
۴. گھر کے اندر بائبل مطالعہ کرانے کے کیا فوائد ہیں؟
۵. آپ دروازے پر کرائے جانے والے بائبل مطالعے کو کیسے گھر کے اندر مطالعہ کرانے میں تبدیل کر سکتے ہیں؟
۶. ہمیں کس مقصد کے ساتھ اپنی خدمت کو جاری رکھنا چاہئے، اور اس مضمون میں بیانکردہ تجاویز کیسے ہماری مدد کر سکتی ہیں؟