۲۸ اکتوبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
۲۸ اکتوبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۳۱ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت، باب ۱۷، پ. ۱-۱۰ (۳۰ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: ۱-تیمتھیس ۱–۲-تیمتھیس ۴ (۱۰ منٹ)
مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی (۲۰ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۵ منٹ: ”آپ چھٹی والے دنوں میں کیا کریں گے؟“ تقریر۔
۱۰ منٹ: پاک کلام کی اہمیت پر توجہ دِلائیں۔ مینارِنگہبانی، ۱۵ جنوری ۲۰۰۸ء، صفحہ ۱۱، پیراگراف ۱۲-۱۵ پر سامعین سے باتچیت کریں۔ ایک منظر میں دِکھائیں کہ کتاب پاک صحائف کے ذریعے کسی مسئلے پر کیسے بات کی جا سکتی ہے۔
۱۵ منٹ: اِجلاسوں پر اور مُنادی میں وقت پر پہنچنے کی اہمیت۔ سامعین سے باتچیت۔ (۱) وقت کی پابندی کرنے کے سلسلے میں ہم یہوواہ خدا سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (حبق ۲:۳) (۲) اِجلاس پر اور مُنادی میں وقت پر آنے سے ہم کیسے ظاہر کرتے ہیں کہ ہم یہوواہ خدا کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں دوسروں کا خیال ہے؟ (۳) جب ہم مُنادی کے اِجلاس پر دیر سے پہنچتے ہیں تو اِس سے گروپ لینے والے بھائی اور دوسرے بہنبھائیوں پر کیا اثر پڑتا ہے؟ (۴) جب ہم دلچسپی لینے والے شخص یا بائبل کا مطالعہ کرنے والے شخص سے کہتے ہیں کہ ہم فلاں وقت پر اُس سے دوبارہ ملنے آئیں گے تو ہمیں وقت کی پابندی کیوں کرنی چاہئے؟ (متی ۵:۳۷) (۵) اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم اِجلاسوں پر اور مُنادی میں وقت پر پہنچیں تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
گیت نمبر ۱۱ اور دُعا