ہماری ویبسائٹ کے ذریعے اپنے بچوں کو سکھائیں
۱. ہماری ویبسائٹ پر حصہ ”Children“ کو کس لئے تیار کِیا گیا ہے؟
۱ ہماری ویبسائٹ jw.org کو ہر عمر کے لوگوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کِیا گیا ہے۔ اِس پر حصہ ”Children“ (حصہ Bible Teachings کے تحت Children) کے ذریعے بچے اور ماںباپ ایک دوسرے کے اور یہوواہ خدا کے نزدیک آ سکتے ہیں۔ (است ۶:۶، ۷) آپ ویبسائٹ کے اِس حصے کے ذریعے اپنے بچوں کو کیسے تعلیم دے سکتے ہیں؟
۲. آپ اپنے بچوں کی عمر کے لحاظ سے معلومات کا اِنتخاب کیسے کر سکتے ہیں؟
۲ بچے کی عمر کے مطابق معلومات کا اِنتخاب کریں: ہر بچہ عمر کے لحاظ سے فرقفرق باتوں میں دلچسپی لیتا ہے۔ (۱-کر ۱۳:۱۱) آپ اپنے بچوں کی عمر کے لحاظ سے معلومات کا اِنتخاب کیسے کر سکتے ہیں؟ خود سے پوچھیں: ”میرے بچے کونسی باتوں میں دلچسپی لیں گے؟ وہ معلومات کو کس حد تک سمجھ پائیں گے؟ وہ کتنی دیر تک اِس پر توجہ دے سکیں گے؟“ اگر آپ کے بچے کی عمر تین سال یا اِس سے کم ہے تو آپ اُس کے ساتھ اُن نظموں پر بات کر سکتے ہیں جو حصہ ”My Bible Lessons“ کے تحت ہیں۔ یا شاید آپ کے بچے کو حصہ ”Teach Your Children“ کے تحت بائبل کی کہانیاں اچھی لگیں۔ اِس علاوہ آپ اگلے پیراگرافوں میں دئے گئے مشوروں پر بھی غور کر سکتے ہیں۔
۳. والدین حصہ ”Family Worship Projects“ میں دی گئی مشقوں کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟
۳ خاندانی عبادت کے لئے: حصہ ”Projects Family Worship“ میں بائبل کی ایک کہانی پر مبنی کچھ مشقیں دی گئی ہیں جنہیں خاندان کا سربراہ خاندانی عبادت کے لئے اِستعمال کر سکتا ہے۔ اِس سلسلے میں ڈاؤنلوڈ کا بٹن دبائیں اور ”Parents’ Guide“ میں لکھی ہدایات کو پڑھیں۔ چھوٹے بچوں کے لئے تصویروں والی مشقوں کو اِستعمال کریں۔ جو بچے تھوڑے بڑے ہیں، اُن کو ”Study Activities“ میں دی گئی مشقیں حل کرنے کو کہیں۔ چونکہ حصہ ”Family Worship Projects“ میں بائبل کی کہانیوں کے لئے ہر عمر کے بچوں کے لئے مشقیں دی جاتی ہیں اِس لئے خاندانی عبادت کے دوران سب بچے اِن میں حصہ لے سکتے ہیں۔
۴. حصہ ”Become Jehovah’s Friend“ میں بچوں کے لئے کیاکیا دیا گیا ہے؟
۴ یہوواہ خدا کے دوست بنیں: ہماری ویبسائٹ کے حصے ”Become Jehovah’s Friend“ میں دی گئی ویڈیوز، گیت اور مشقوں کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے دل میں خدا کے کلام کو نقش کر سکتے ہیں۔ (است ۳۱:۱۲) اِس حصے میں دی گئی ہر ویڈیو سے بچے ایک اہم سبق سیکھ سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ اِس میں کچھ ایسی مشقیں بھی دی گئی ہیں جن کی مدد سے بچے ویڈیوز میں دئے گئے سبق کو یاد رکھ سکتے ہیں جیسے کہ تصویر میں چیزوں کو تلاش کرنے کی مشق۔ بچوں کو گانے گانا اچھا لگتا ہے اور اِن کے ذریعے وہ اُن باتوں کو آسانی سے یاد کر لیتے ہیں جو اُنہوں نے سنی ہیں۔ اِس لئے اِس حصے میں بچوں کے لئے کچھ گیتوں کی ویڈیوز بھی ڈالی جاتی ہیں۔
۵. اپنے بچوں کو سچائی سکھانے کے سلسلے میں والدین کو یہوواہ خدا سے مدد کیوں مانگنی چاہئے؟
۵ والدین، یہوواہ خدا آپ کی مدد کرنا چاہتا ہے تاکہ آپ اچھے ماںباپ بن سکیں۔ اِس لئے اپنے بچوں کو سچائی سکھانے کے لئے یہوواہ خدا سے مدد مانگیں۔ (قضا ۱۳:۸) اُس کی مدد سے آپ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کر سکیں گے تاکہ وہ ’نجات پانے کے لئے دانائی حاصل کر سکیں۔‘—۲-تیم ۳:۱۵؛ امثا ۴:۱-۴۔