۳۰ ستمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
۳۰ ستمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۳۰ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت، باب ۱۵، پ. ۱۸-۲۳؛ ص. ۱۸۰پر بکس (۳۰ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی:گلتیوں ۱-۶ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: گلتیوں ۱:۱۸–۲:۱۰ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: یسوع مسیح ہماری حفاظت کرتے ہیں—عظیم اُستاد، باب ۳۳ (۵ منٹ)
نمبر ۳: صرف یہوواہ خدا ہی عبادت کے لائق کیوں ہے؟ مکا ۴:۱۱ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۱۰ منٹ: ”کیا آپ بیمار یا عمررسیدہ بہنبھائیوں کے ساتھ مُنادی کر سکتے ہیں؟“ سامعین سے باتچیت۔ اِس کے بعد ایک منظر میں دِکھائیں کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کا مطالعہ کیسے شروع کِیا جا سکتا ہے۔
۱۰ منٹ: خوشخبری کی مُنادی کرنے کے طریقے—دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو گواہی دینا۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری نومبر ۲۰۰۹ء، صفحہ ۳، پیراگراف ۱-۴ پر مضمون ”اپنے علاقے میں دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو مُنادی کریں“ پر سامعین سے باتچیت کریں۔ ایک منظر بھی دِکھائیں۔ اِس کے علاوہ مضمون ”مَیں آپ کے رسالے تب لوں گا جب آپ میری کتابیں لیں گے“ کا خلاصہ پیش کریں۔
۱۰ منٹ: ہم اِن آیتوں سے کیا سیکھتے ہیں؟ سامعین سے باتچیت۔ سامعین میں سے کوئی اعمال ۱۶:۱۹-۴۰ کو پڑھے۔ اِس بات پر غور کریں کہ ہم مُنادی کے کام کے سلسلے میں اِن آیتوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔
گیت نمبر ۴۰ اور دُعا