سنیں اور سیکھیں۔
۱. کن باتوں کی وجہ سے صوبائی اِجتماع کے پروگرام سے ہماری توجہ ہٹ سکتی ہے؟
۱ بہت جلد۲۰۱۳ءکا ہمارا صوبائی اِجتماع منعقد ہونے والا ہے۔ اِجتماع کے پروگرام کو بہت محنت سے تیار کِیا گیا ہے۔ اِس پروگرام کو اِس طرح سے ترتیب دیا گیا ہے کہ پوری دُنیا میں لوگوں کو اِس سے فائدہ ہو۔ کیا آپ نے تینوں دن اِجتماع پر جانے کا ابھی سے بندوبست کر لیا ہے؟ ہمیں پوری کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اِجتماع کے پروگرام کو توجہ سے سنیں۔ چونکہ صوبائی اِجتماع پر بہت زیادہ لوگ آتے ہیں اِس لئے ہماری توجہ بڑی آسانی سے پروگرام سے ہٹ سکتی ہے۔ اِس کے علاوہ صوبائی اِجتماع کا پروگرام کلیسیا کے اِجلاسوں سے لمبا ہوتا ہے اِس لئے ہمیں زیادہ دیر تک پروگرام پر توجہ دینی پڑے گی۔ سفر یا کسی اَور وجہ سے ہم تھکاوٹ کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ ایسی صورتوں میں ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم پوری توجہ سے پروگرام کو سنیں اور اِس سے سیکھیں؟—است ۳۱:۱۲۔
۲. ہم صوبائی اِجتماع پر پیش کئے جانے والے پروگرام کے لئے کیسے تیار ہو سکتے ہیں؟
۲ صوبائی اِجتماع سے پہلے: ہماری ویبسائٹ www.jw.org پر صوبائی اِجتماع کا پروگرام پہلے سے ڈال دیا جاتا ہے۔ اِس میں تقریروں کے عنوان دئے جاتے ہیں اور ہر عنوان کے ساتھ ایک یا دو ایسی آیتیں دی جاتی ہیں جن پر تقریر مبنی ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پاس اِنٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے تو اِس پروگرام کو دیکھیں۔ یوں آپ صوبائی اِجتماع پر پیش کی جانی والی تقریروں کے لئے پہلے سے تیار ہو جائیں گے۔ کیوں نہ خاندانی عبادت کے دوران گھر والوں کے ساتھ مل کر اِس پروگرام پر باتچیت کریں تاکہ آپ سب کے دل میں تقریروں کو توجہ سے سننے کا شوق پیدا ہو؟
۳. ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم پوری توجہ سے پروگرام کو سنیں؟
۳ پروگرام کے دوران: اگر ممکن ہو تو پروگرام شروع ہونے سے پہلے بیتالخلا سے ہو آئیں۔ اپنے موبائل فون کو بند کر دیں تاکہ کسی کال یا میسج کے آنے پر آپ کی توجہ پروگرام سے نہ ہٹے اور نہ ہی آپ دوسروں کو میسج کے بارے میں سوچیں۔ اگر کسی وجہ سے آپ کو اپنا موبائل فون آن رکھنا پڑتا ہے تو اُسے ایسی سیٹنگ پر رکھیں جس سے دوسروں کی توجہ پروگرام سے نہ ہٹے۔ اگر آپ کمپیوٹر ٹیبلٹ اِستعمال کرتے ہیں تو اُسے اِس طرح سے اِستعمال کریں کہ دوسروں کا دھیان نہ بھٹکے۔ پروگرام کے دوران کھانے پینے سے گریز کریں۔ (واعظ ۳:۱) اپنی پوری توجہ مقرر پر رکھیں۔ جب وہ کوئی آیت پڑھتا ہے تو اُس آیت کو اپنی بائبل میں کھولیں۔ تقریروں کے مختصر نوٹس بھی لیں۔
۴. والدین کیا کر سکتے ہیں تاکہ اُن کے بچے تقریروں کو دھیان سے سنیں اور سیکھیں؟
۴ بِلاشُبہ والدین چاہتے ہیں کہ اُن کے بچے بھی پروگرام کو سنیں اور اِس سے سیکھیں۔ امثال ۲۹:۱۵ میں لکھا ہے کہ ”جو لڑکا بےتربیت چھوڑ دیا جاتا ہے اپنی ماں کو رسوا کرے گا۔“ اِس لئے اچھا ہے کہ ماںباپ بچوں کو اپنے ساتھ بٹھائیں تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ اُن کے بچے باتیں کرنے، میسج کرنے یا اِدھراُدھر گھومنے پھرنے کی بجائے پوری توجہ سے پروگرام کو سُن رہے ہیں۔ اگر بچے بہت چھوٹے ہیں تو بھی ماںباپ اُن کو سکھا سکتے ہیں کہ وہ پروگرام کے دوران جاگتے رہیں اور خاموشی سے بیٹھیں۔
۵. اِجتماع پر پیش کی جانے والی معلومات کی دُہرائی کرنے سے کیا فائدہ ہوگا اور آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟
۵ ہر دن پروگرام ختم ہونے کے بعد: زیادہ دیر تک باہر وقت نہ گزاریں۔ جلدی سو جائیں تاکہ آپ خوب آرام کر سکیں۔ تقریروں کے خاص نکتوں کی دُہرائی کرنے سے آپ اُن کو زیادہ دیر تک یاد رکھ سکیں گے۔ اِس سلسلے میں ہر شام اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر اُس دن کی تقریروں کے خاص نکتوں پر باتچیت کرنے سے بہت فائدہ ہوگا۔ اگر آپ دوستوں کے ساتھ باہر کھانا کھانے جاتے ہیں تو کیوں نہ اپنے نوٹس ساتھ لے جائیں تاکہ آپ اُن نکتوں پر بات کر سکیں جو آپ کو بہت اچھے لگے؟ اِجتماع کے بعد آپ خاندانی عبادت کے دوران بات کر سکتے ہیں کہ سب گھر والے اُن معلومات پر کیسے عمل کر سکتے ہیں جو اِجتماع پر بتائی گئی تھیں۔ اِس کے ساتھساتھ آپ ہر ہفتے اُن نئی مطبوعات پر غور کرنے کے لئے وقت نکال سکتے ہیں جو اِجتماع پر ملیں گی۔
۶. ہمیں صوبائی اِجتماع پر جانے کا فائدہ کب ہوگا؟
۶ ایک ضیافت کا فائدہ تب ہی ہوتا ہے جب مہمان کھانا کھاتے ہیں اور اُس سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔ صوبائی اِجتماع ایک روحانی ضیافت ہے۔ اِس روحانی ضیافت کا فائدہ تب ہی ہوگا جب ہم تینوں دن اِس میں شریک ہوں گے، تقریروں کو دھیان سے سنیں گے اور سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں گے۔
[صفحہ ۳ پر بکس]
سن ۲۰۱۳ء کے صوبائی اِجتماع کے لئے یاددہانیاں
◼ پروگرام کے اوقات: تینوں دن اِجتماع کا پروگرام صبح ۲۰:۹ پر شروع ہوگا۔ دروازے صبح ۰۰:۸ بجے کھولے جائیں گے۔ جب موسیقی شروع ہو تو اپنی سیٹوں پر بیٹھ جائیں تاکہ باوقار طریقے سے پروگرام کا آغاز کِیا جا سکے۔ جمعے اور ہفتے کو اِختتامی گیت اور دُعا شام ۵۰:۴ پر اور اتوار کو۳۵:۳ پر ہوگی۔
◼ پارکنگ: اِجتماع کے جن مقامات پر پارکنگ کی نگرانی ہمارے بھائی کریں گے، وہاں آپ کو پارکنگ ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول کے تحت آپ کو گاڑی کھڑی کرنے کے لئے جگہ دی جائے گی۔ یاد رکھیں کہ پارکنگ کی جگہ محدود ہوتی ہے۔ اِس لئے اگر آپ کی گاڑی میں گنجائش ہے تو دوسروں کو اپنے ساتھ لائیں تاکہ گاڑیوں کا زیادہ رش نہ ہو۔
◼ سیٹ رکھنا: صرف اُن کے لئے سیٹ رکھیں جو آپ کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے ہیں، آپ کے ساتھ رہ رہے ہیں یا پھر آپ کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں۔—۱-کر ۱۳:۵۔
◼ دوپہر کا کھانا: برائےمہربانی دوپہر کے وقفے میں کھانے کے لئے باہر جانے کی بجائے ہلکاپھلکا سا کھانا ساتھ لائیں۔ آپ ایک چھوٹے بیگ میں کھانا لا سکتے ہیں جسے آپ اپنی سیٹ کے نیچے رکھ سکیں۔ اِجتماع کی جگہ پر بڑےبڑے بیگ اور شیشے کے برتن لانے کی اِجازت نہیں ہے۔
◼ عطیات: ہم اِجتماع پر عالمگیر کام کے لئے رضاکارانہ عطیات ڈال سکتے ہیں۔ اور یوں ہم صوبائی اِجتماع کے لئے اپنی قدردانی کا اِظہار کر سکتے ہیں۔ اِس سلسلے میں مزید معلومات اِجتماع پر دی جائیں گی۔
◼ حادثے اور ہنگامی صورتحال: اگر اِجتماع کی جگہ پر کوئی طبّی ہنگامی صورتحال پیدا ہو جائے تو برائےمہربانی اپنے قریبی حاضرباش کو بتائیں۔ وہ فوراً اِبتدائی طبّی اِمداد کے شعبے کو اِطلاع دے گا جو پہلے صورتحال کا جائزہ لے گا اور اگر ضرورت پڑی تو وہ خود ایمبولینس کو بلائے گا۔
◼ دوائیاں: اگر آپ ہر روز کوئی دوائی اِستعمال کرتے ہیں تو مہربانی سے اِسے ساتھ لائیں کیونکہ صوبائی اِجتماع پر ایسی دوائیاں دستیاب نہیں ہوگی۔ اگر آپ کو ذیابیطس ہے اور آپ کو ٹیکہ لگانا پڑتا ہے تو سرنج کو کچرے کے ڈبے میں پھینکنے سے پہلے کسی چیز میں اچھی طرح لپیٹ دیں تاکہ یہ کسی کو چبھ نہ جائے۔
◼ جوتے: ہر سال بہت سے حادثے جوتوں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اِس لئے بہتر ہوگا کہ آپ اپنے لئے ایسے جوتوں کا اِنتخاب کریں جن سے آپ کو سیڑھیاں چڑھنے اور ایسی جگہوں پر چلنےپھرنے میں آسانی ہو جہاں گِرنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
◼ خوشبوؤں کا اِستعمال: ہمارے زیادہتر اِجتماع ایسی جگہوں پر منعقد ہوتے ہیں جو زیادہ ہوادار نہیں ہوتیں۔ کچھ لوگوں کو خوشبوؤں سے الرجی ہوتی ہے یا پھر کوئی سانس کی بیماری ہوتی ہے۔ لہٰذا تیز خوشبوؤں کا اِستعمال کرنے سے گریز کریں۔—۱-کر ۱۰:۲۴۔
◼ فارم برائےمہربانی ملاقات کیجئے (S-43): اِجتماع کے دوران اگر آپ کسی کو گواہی دیتے ہیں اور وہ دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو برائےمہربانی ملاقات کیجئے (S-43) فارم کو بھریں۔ پھر اِسے بُک روم میں دے دیں یا اپنی کلیسیا میں واپس جا کر سیکرٹری کو دے دیں۔
◼ ریسٹورنٹ: اگر آپ کسی ریسٹورنٹ میں جاتے ہیں تو وہاں بھی اپنے اچھے چالچلن اور لباس سے یہوواہ خدا کی بڑائی کریں۔ اگر وہاں ملازموں کو ٹپ دینے کا رواج ہے تو ٹپ ضرور دیں۔
◼ ہوٹل:
(۱) برائےمہربانی ہوٹل کے صرف اُتنے ہی کمرے بُک کریں جتنے آپ کو چاہئیں اور کمرے میں جتنے لوگوں کی اِجازت ہے، اُس سے زیادہ نہ ٹھہرائیں۔
(۲) اپنی بکنگ صرف اُسی صورت میں ختم کریں جب کوئی بہت سنگین صورتحال پیدا ہو جائے اور آپ کے لئے آنا ناممکن ہو۔ اگر بکنگ ختم کرنا لازمی ہو تو ہوٹل کے عملے کو فوراً اِطلاع دیں۔ (متی ۵:۳۷) اگر آپ بکنگ ختم کرتے ہیں تو اِس کی تصدیق کے لئے ہوٹل کے عملے سے کوئی نمبر یا پرچی وغیرہ لینا نہ بھولیں۔ یاد رکھیں کہ بعض اوقات مقررہ وقت کے بعد بکنگ ختم کرنے کی صورت میں آپ کو بکنگ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے۔
(۳) اگر آپ کسی ہوٹل میں ٹھہرتے وقت ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ اِستعمال کرتے ہیں تو یاد رکھیں کہ بعض اوقات آپ کے اکاؤنٹ میں سے کچھ رقم رکھی جاتی ہے تاکہ آپ کے کمرے کے کرایے کے علاوہ اگر کوئی اِضافی اخراجات ہوں تو اُنہیں پورا کِیا جا سکے۔ آپ اِس رقم کو اُس وقت تک اِستعمال نہیں کر سکیں گے جب تک کہ ہوٹل والے اپنا حسابکتاب پورا نہ کر لیں۔
(۴) سامان اُٹھانے والی ٹرالی اُسی وقت لیں جب آپ اِسے اِستعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اِستعمال کے بعد اِسے فوراً واپس کر دیں تاکہ دوسرے لوگ اِسے اِستعمال کر سکیں۔
(۵) اگر آپ کے ملک میں سامان اُٹھانے پر ملازم کو ٹپ دی جاتی ہے تو اُسے ٹپ ضرور دیں۔ اور اُس ملازم کے لئے بھی ہر دن ٹپ چھوڑیں جو آپ کے کمرے کی صفائی کرتا ہے۔
(۶) کھانا صرف اُنہی کمروں میں پکائیں جہاں کھانا پکانے کی اِجازت ہے۔
(۷) اگر ہوٹل میں مہمانوں کو صبح کا ناشتہ اور کافی وغیرہ دی جاتی ہے تو اِنہیں بعد میں اِستعمال کرنے کے لئے جمع نہ کریں۔
(۸) ہوٹل کے عملے کے ساتھ بات کرتے وقت ہمیشہ روح کا پھل ظاہر کریں۔ ہوٹل میں کام کرنے والے لوگ بہت سے مہمانوں کی دیکھبھال کرتے ہیں۔ اگر ہم اُن سے تحمل اور مہربانی سے پیش آتے ہیں تو یقیناً اُنہیں اچھا لگتا ہے۔
(۹) والدین کو ہر وقت اپنے بچوں کی نگرانی کرنی چاہئے۔
(۱۰) اگر آپ سے طےشُدہ کرائے سے زیادہ کرایہ مانگا جاتا ہے یا آپ کو اُن چیزوں کے پیسے ادا کرنے کے لئے کہا جاتا ہے جو آپ نے نہیں منگوائیں تو یہ پیسے ادا نہ کریں۔ اور جلدازجلد اِجتماع کے لئے رہائش کا بندوبست کرنے والے شعبے کو بتائیں۔
(۱۱) اگر ہوٹل کے کمرے کے سلسلے میں کوئی مسئلہ ہو تو اِجتماع کے لئے رہائش کا بندوبست کرنے والے شعبے سے رابطہ کریں تاکہ آپ کی مدد کی جا سکے۔
▪ رضاکارانہ خدمت: اگر کوئی شخص اِجتماع پر رضاکار کے طور پر خدمت کرنا چاہتا ہے تو اُسے رضاکارانہ خدمت کے شعبے سے رابطہ کرنا چاہئے۔ سولہ سال سے کم عمر کے بچے بھی اِس خدمت میں حصہ لے سکتے ہیں مگر اُنہیں اپنے والدین کے ساتھ یا پھر اُن بہنبھائیوں کے ساتھ کام کرنا چاہئے جنہیں والدین نے بچوں کی نگرانی کرنے کی ذمےداری سونپی ہے۔