یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏13 ص.‏ 5
  • صوبائی اِجتماع کے دعوت‌نامے تقسیم کرنے کا فائدہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • صوبائی اِجتماع کے دعوت‌نامے تقسیم کرنے کا فائدہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • ملتا جلتا مواد
  • علاقائی اِجتماع کے دعوت‌نامے بانٹنے کی مہم
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • علاقائی اِجتماع کے دعوت‌نامے بانٹنے کی مہم
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ایک خاص دعوت
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ڈسٹرکٹ کنونشن ”‏مسیح کی پیروی کریں“‏ کے اشتہار پیش کرنے کی عالمگیر مہم
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
خدم 9/‏13 ص.‏ 5

صوبائی اِجتماع کے دعوت‌نامے تقسیم کرنے کا فائدہ

صوبائی اِجتماع سے تین ہفتے پہلے ہم اپنی کلیسیا کے علاقے کے لوگوں میں دعوت‌نامے تقسیم کریں گے۔ اِس سالانہ مہم سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ جو لوگ دعوت‌نامے کی وجہ سے اِجتماع پر آتے ہیں، اُن کو بائبل پر مبنی تقریریں سُن کر بہت اچھا لگتا ہے۔ جب وہ دیکھتے ہیں کہ ہمارے بہن‌بھائی بڑے منظم طریقے سے اِجتماع پر کام کر رہے ہیں، ہمارا چال‌چلن بہت اچھا ہے اور ہم آپس میں متحد ہیں تو اکثر وہ بہت متاثر ہوتے ہیں۔ (‏زبور ۱۱۰:‏۳؛‏ ۱۳۳:‏۱؛‏ یسع ۶۵:‏۱۳، ۱۴‏)‏ لیکن کیا دعوت‌نامے دینے کی وجہ سے لوگ واقعی اِجتماع پر آتے ہیں؟ اور کیا ایسے لوگوں کو بھی دعوت‌نامہ دینے کا کوئی فائدہ ہوتا ہے جو اُن علاقوں میں رہتے ہیں جو صوبائی اِجتماع کے علاقے سے دُور ہیں؟‏

سن ۲۰۱۱ء کے صوبائی اِجتماع کے بعد ایک عورت نے برانچ کے ایک دفتر کو خط لکھا۔ اِس عورت کو اپنے گھر کے دروازے پر صوبائی اِجتماع کا دعوت‌نامہ ملا تھا۔ جب یہوواہ کے گواہ اِس عورت کے گھر جاتے تھے تو وہ اکثر دروازہ نہیں کھولتی تھی۔ اِس عورت نے خط میں لکھا:‏ ”‏میرے پاس خوب‌صورت گھر تھا، پیار کرنے والا شوہر تھا اور مجھے کسی چیز کی کمی نہیں تھی۔ لیکن مَیں پھر بھی خوش نہیں تھی۔ مجھے لگتا تھا جیسے میری زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ اِس لئے مَیں نے فیصلہ کِیا کہ مَیں ۳۲۰ کلومیٹر (‏۲۰۰ میل)‏ کا سفر طے کرکے ہفتے کو اِجتماع پر جاؤں گی۔“‏ اِس عورت کو پروگرام اِتنا اچھا لگا کہ اُس نے اپنے شوہر کو فون کرکے بتایا کہ وہ رات اُسی علاقے میں رُکے گی اور اِتوار کو بھی اِجتماع پر جائے گی۔ اِس عورت نے یہ بھی لکھا کہ ”‏مَیں نے ساری تقریروں کو سنا اور مَیں بہت سے یہوواہ کے گواہوں سے بھی ملی۔ مَیں سمجھ گئی کہ مجھے سچی خوشی یہیں ملے گی۔“‏ پھر جب وہ گھر واپس آئی تو اُس نے یہوواہ کے گواہوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا اور چار مہینے بعد وہ غیربپتسمہ‌یافتہ مبشر بن گئی۔ اُس نے کہا:‏ ”‏مَیں بہت خوش ہوں کہ مجھے صوبائی اِجتماع کا دعوت‌نامہ ملا کیونکہ اِس کی وجہ سے مجھے اپنی زندگی کا مقصد مل گیا ہے۔“‏

ہم جن لوگوں کو دعوت‌نامہ دیں گے، اُن میں سے کچھ لوگ اِجتماع پر ضرور آئیں گے۔ لہٰذا بڑھ‌چڑھ کر اِس خاص مہم میں حصہ لیں۔ جو دعوت‌نامے بچ جائیں، اُنہیں صوبائی اِجتماع پر اپنے ساتھ لائیں اور اِن کے ذریعے غیرمنظم گواہی دیں۔‏

‏[‏صفحہ ۵ پر بکس]‏

ہم اِس دعوت‌نامے کو کیسے پیش کریں گے؟‏

دعوت‌نامہ پیش کرتے وقت بات‌چیت کو مختصر رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دعوت‌نامہ دیا جا سکے۔ شاید ہم کچھ یوں کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏سلام، ہم سب لوگوں کو یہ دعوت‌نامہ دے رہے ہیں۔ یہ دعوت‌نامہ آپ کے لئے ہے۔ باقی تفصیل اِس دعوت‌نامے پر لکھی ہے۔“‏ دعوت‌نامے کو اِس انداز سے پیش کریں کہ لوگوں میں دلچسپی پیدا ہو۔ اگر مناسب ہو تو ہفتے اور اِتوار کے دن دعوت‌ناموں کے ساتھ رسالے بھی پیش کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں