۱۶ ستمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
۱۶ ستمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۲۱ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت، باب ۱۵، پ. ۱-۹ (۳۰ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: ۲-کرنتھیوں ۱–۷ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: ۲-کرنتھیوں ۱:۱۵–۲:۱۱ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: یہوواہ خدا آپ کی مدد کرے گا—عظیم اُستاد، باب ۳۱ (۵ منٹ)
نمبر ۳: یہوواہ کے نام میں پناہ لینے کے لئے ایک شخص کو کیا کرنا چاہئے؟ —صفن ۳:۱۲۔ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۱۰ منٹ: نوجوانو! آپ اپنی زندگی کیساتھ کیا کرینگے؟—حصہ ۲۔ پرچہ نوجوانو! آپ اپنی زندگی کے ساتھ کیا کریں گے؟ کے پیراگراف ۱۰-۱۹ پر مبنی تقریر۔ مختصراً ایک ایسے مبشر کا اِنٹرویو لیں جس نے نوجوانی میں کُلوقتی طور پر خدمت کی۔ اُس سے پوچھیں کہ کس بات سے متاثر ہو کر اُس نے کُلوقتی طور پر خدمت کرنے کا فیصلہ کِیا؟ اِس وجہ سے اُس کو کونسی برکتیں ملیں؟
۱۰ منٹ: جب آپ اکیلے مُنادی کرتے ہیں۔ سامعین سے باتچیت۔ (۱) جب ہم اکیلے مُنادی کرتے ہیں تو اُس وقت بھی ہم اپنی خوشی کو برقرار کیسے رکھ سکتے ہیں؟ (۲) جب ہم اکیلے دوبارہ ملاقاتیں کرتے ہیں تو ہمیں کن معاملات میں احتیاط برتنی چاہئے؟ (۳) اگر ہم اُن دنوں پر مُنادی کرتے ہیں جب دوسرے بہنبھائی مُنادی پر نہیں آتے تو ہم اُن کی حوصلہافزائی کیسے کر سکتے ہیں تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ گروپ پر آئیں؟ (۴) کبھیکبھار ایسی جگہوں پر اکیلے مُنادی کرنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے جہاں کوئی خطرہ نہیں ہے؟
۱۰ منٹ: ”کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟“ سوال اور جواب۔ مختصراً اِس بروشر کی خصوصیات پر بات کریں۔—مارچ ۲۰۱۳ء کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۳ کو دیکھیں۔
گیت نمبر ۱۶ اور دُعا