یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏13 ص.‏ 1
  • نبیوں کی مثال پر عمل کریں—‏عاموس۔‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نبیوں کی مثال پر عمل کریں—‏عاموس۔‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • ملتا جلتا مواد
  • دلیری سے خدا کا کلام سنائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • شریر یہوواہ کی سزا سے نہیں بچ سکتے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • یوایل اور عاموس کی کتاب سے اہم نکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • یہوواہ دلوں کو پرکھتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
خدم 9/‏13 ص.‏ 1

نبیوں کی مثال پر عمل کریں—‏عاموس۔‏

۱.‏ ہمیں عاموس نبی کی مثال پر غور کرنے سے حوصلہ کیوں ملتا ہے؟‏

۱ کیا کبھی آپ کو ایسا لگا کہ آپ مُنادی کا کام کرنے کے قابل نہیں ہیں کیونکہ آپ کم پڑھے لکھے ہیں اور آپ کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے؟ اگر ایسا ہے تو عاموس نبی کی مثال پر غور کرنے سے آپ کو بہت حوصلہ ملے گا۔ وہ ایک چرواہے تھے اور پھل بٹورا کرتے تھے۔ اِس کے باوجود یہوواہ خدا نے اُن کو ایک اہم پیغام سنانے کو کہا۔ (‏عامو ۱:‏۱؛ ۷:‏۱۴، ۱۵)‏ آج بھی یہوواہ خدا ایسے لوگوں کو اپنا کام کرنے کے لئے اِستعمال کر رہا ہے جن کی دُنیا میں کوئی خاص حیثیت نہیں ہے۔ (‏۱-‏کر ۱:‏۲۷-‏۲۹‏)‏ آئیں، دیکھتے ہیں کہ ہم مُنادی کے کام کے سلسلے میں عاموس نبی سے اَور کیا سیکھ سکتے ہیں۔‏

۲.‏ جب لوگ مُنادی کے دوران ہماری مخالفت کرتے ہیں تو ہم ثابت‌قدم کیوں رہ سکتے ہیں؟‏

۲ مخالفت کے باوجود ثابت‌قدم رہیں:‏ عاموس نبی نے دس قبیلوں پر مشتمل اِسرائیل کی سلطنت کے خلاف پیغام سنایا۔ اُس وقت ملک میں لوگ بچھڑے کی پوجا کرتے تھے۔ امصیاہ نامی کاہن اِس پوجا میں پیشوائی کرتے تھے۔ جب اُنہوں نے عاموس کا پیغام سنا تو اُنہوں نے عاموس کو ایسا کرنے سے روکا۔ ایک لحاظ سے اُنہوں نے عاموس سے کہا کہ ”‏جاؤ، یہاں سے چلے جاؤ۔ ہم مذہبی لوگ ہیں۔ ہمیں تمہاری ضرورت نہیں ہے۔“‏ (‏عامو ۷:‏۱۲، ۱۳)‏ امصیاہ کاہن نے بادشاہ یربعام کو عاموس نبی کی باتیں توڑ مروڑ کر بتائیں تاکہ بادشاہ یربعام، عاموس نبی کو پیغام سنانے سے روک دیں۔ (‏عامو ۷:‏۷-‏۱۱)‏ لیکن عاموس اِس بات سے نہیں ڈرے۔ آج بھی کچھ مذہبی رہنما سیاست کا سہارا لے کر خدا کے بندوں کے کام کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن یہوواہ خدا ہمیں اِس بات کا یقین دِلاتا ہے کہ کوئی بھی ہتھیار جو ہمارے خلاف بنایا جائے گا، وہ مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوگا۔—‏یسع ۵۴:‏۱۷‏۔‏

۳.‏ ہم لوگوں کو جو پیغام سناتے ہیں، اُس میں کون‌سی دو باتیں شامل ہیں؟‏

۳ لوگوں کو خدا کے روزِعدالت اور نئی دُنیا میں ملنے والی برکتوں کے بارے میں بتائیں:‏ حالانکہ عاموس نبی نے پیش‌گوئی کی کہ یہوواہ خدا دس قبیلوں پر مشتمل اِسرائیل کی سلطنت کو سزا دے گا لیکن اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اِسرائیلی اپنے ملک واپس لوٹ آئیں گے اور یہوواہ خدا اُن کو بہت سی برکتیں دے گا۔ (‏عامو ۹:‏۱۳-‏۱۵)‏ ہم بھی لوگوں کو یہوواہ خدا کی ’‏عدالت کے دن‘‏ کے بارے میں بتاتے ہیں۔ لیکن ہم خاص طور پر لوگوں کو ’‏بادشاہت کی خوش‌خبری‘‏ سناتے ہیں۔ (‏۲-‏پطر ۳:‏۷؛‏ متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ ہم لوگوں کو بتاتے ہیں کہ یہوواہ خدا ہرمجِدّون میں بُرے لوگوں کو ہلاک کر دے گا اور اِس کے بعد زمین کو فردوس بنا دے گا۔—‏زبور ۳۷:‏۳۴‏۔‏

۴.‏ ہم کیوں یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا مُنادی کے کام میں ہماری مدد کرے گا؟‏

۴ آج‌کل بہت سے لوگ ہمارے پیغام کو سننا نہیں چاہتے اور ہماری مخالفت کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں خدا کی خدمت کرنا ہمارے لئے بہت مشکل ہو سکتا ہے۔ (‏یوح ۱۵:‏۱۹‏)‏ لیکن ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا نے جس طرح عاموس نبی کی مدد کی تھی اُسی طرح وہ ہماری بھی مدد کرے گا تاکہ ہم اُس کے کام کو پورا کر سکیں۔—‏۲-‏کر ۳:‏۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں