خدا کا کلام مؤثر ہے
۱. سن ۲۰۱۴ء کے خدمتی سال میں خاص اِجتماع کا موضوع کیا ہوگا؟
۱ اِس دُنیا میں بائبل کے علاوہ کوئی اَور چیز نہیں ہے جو اِنسانوں کی سوچ اور اُن کے طرزِزندگی کو یہوواہ خدا کی مرضی کے مطابق ڈھال سکے۔ خدا کا کلام کتنا مؤثر ہے؟ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ خدا کا کلام ہماری زندگی پر اثر کرے؟ ہم دوسروں کی مدد کرنے کے لئے بائبل کو مؤثر طریقے سے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟ اِن سوالوں کے جواب ۲۰۱۴ء کے خدمتی سال میں خاص اِجتماع پر دئے جائیں گے اور اِن پر غور کرنے سے یقیناً ہم سب کو بہت فائدہ ہوگا۔ اِس اِجتماع کا موضوع ہوگا: ”خدا کا کلام مؤثر ہے۔“ یہ موضوع عبرانیوں ۴:۱۲ سے لیا گیا ہے۔
۲. خاص اِجتماع پر ہمیں کن سوالوں کے جوابوں پر غور کرنا چاہئے؟
۲ اِن سوالوں کے جوابوں پر غور کریں: جب آپ اِجتماع پر تقریروں کو سنیں گے تو اِن سوالوں کے جوابوں پر غور کریں اور اُن کو لکھ لیں:
• ہمیں خدا کے کلام پر بھروسا کیوں رکھنا چاہئے؟ (زبور ۲۹:۴)
• ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم اپنی زندگی میں خدا کے کلام کے اثر کو محسوس کریں؟ (زبور ۳۴:۸)
• ہم مُنادی کے کام میں خدا کے کلام کو مؤثر طریقے سے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟ (۲-تیم ۳:۱۶، ۱۷)
• ہم شیطان کی دُنیا کے اثر سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ (۱-یوح ۵:۱۹)
• نوجوان، یہوواہ خدا کی خدمت میں کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں؟ (یرم ۱۷:۷)
• ہم اُس وقت زورآور کیسے ہو سکتے ہیں جب ہم کمزور ہوتے ہیں؟ (۲-کر ۱۲:۱۰)
• چاہے ہمیں بُری عادتوں پر قابو پانا کتنا ہی مشکل لگے، ہم کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں؟ (افس ۴:۲۳)
۳. خاص اِجتماع پر پروگرام کو سننے کے ساتھساتھ ہمیں اَور کیا کرنے کا موقع ملے گا؟
۳ اِس اِجتماع پر پیش کی جانے والی معلومات کو سُن کر ہمیں واقعی بہت فائدہ ہوگا۔ اِس کے ساتھساتھ حلقے کے اِجتماع اور صوبائی اِجتماع کی طرح اِس خاص اِجتماع پر بھی ہمیں دوسری کلیسیاؤں کے بہنبھائیوں کے ساتھ ملنے کا موقع ملے گا۔ (زبور ۱۳۳:۱-۳؛ ۲-کر ۶:۱۱-۱۳) لہٰذا اِجتماع پر اپنے پُرانے دوستوں سے ملنے اور نئے دوست بنانے کے لئے وقت نکالیں۔ اگر اِس اِجتماع پر مہمان مقرر بیتایل کا کوئی بھائی یا صوبائی نگہبان ہے تو کیوں نہ اُس سے اور اُس کی بیوی سے جا کر ملیں؟ یقیناً ہم اِس خاص اِجتماع پر جانے کے منتظر ہیں!