نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
اس ماہ کے آخر میں ہم سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام سے لطفاندوز ہونگے جس کا عنوان ہوگا ”سمجھ میں جوان بنیں۔“ (۱-کر ۱۴:۲۰) ہمارے لئے اس پر حاضر ہونا کیوں فائدہمند ہوگا؟ اسلئےکہ ہم ایک ایسی دُنیا میں رہتے ہیں جو بُرائی سے پُر ہے۔ اِسکی مزاحمت کرنے کے لئے، ہمیں اپنی روحانی سمجھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم نیکی کے ذریعے بدی پر غالب آ سکیں۔ سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام ایسا کرنے کیلئے ہماری مدد کریگا۔
صبح کے سیشن میں سرکٹ اوورسیئر ”بائبل کی سمجھ میں جوان بننے کیلئے امدادی چیزیں“ زیرِبحث لائیگا۔ وہ ظاہر کریگا کہ ہم کیسے مسیحی ایمان میں مستقلمزاج بن سکتے ہیں۔ مہمان مقرر ”اپنے حواس کی تربیت کرنے سے روحانیت کو محفوظ رکھیں“ کے عنوان پر تقریر پیش کرتے ہوئے اُجاگر کریگا کہ بائبل اصولوں کا استعمال یا اطلاق کرنا کیسے ہمارے حواس کو تیز کرنے کیلئے لازمی ہے۔
نوجوانوں کو بھی اپنی سمجھ میں پُختہ ہونا چاہئے۔ اس موضوع پر دو حصوں میں گفتگو کی جائیگی: ”بدی کے سلسلے میں بچے کیوں بنیں۔“ اور ”اِس وقت سمجھ حاصل کرنے والے نوجوان۔“ ہمارے نوجوان بہن بھائی ہمیں بتائیں گے کہ وہ خود کو روحانی طور پر مستحکم کرنے کیلئے کیا کرتے ہیں تاکہ اس دُنیا کے بُرے کاموں کی بابت کسی بھی تجسّس پر قابو پا سکیں اور ہر طرح کی مشکل سے بچ سکیں۔
ہم زندگی میں زیادہ خوشی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ اِس موضوع کو مہمان مقرر آخری تقریر میں زیرِبحث لائیگا جسکا عنوان ہوگا: ”سمجھ کیساتھ بائبل اصولوں کا اطلاق کرنے سے فائدہ اُٹھائیں۔“ وہ یہ ظاہر کرنے کیلئے مثالیں پیش کریگا کہ خدا کے کلام کا اطلاق کرنے سے مشکلات سے نپٹنے، فیصلے کرنے اور یہوواہ کی تعلیمات سے حقیقی فائدہ اُٹھانے کیلئے ہماری مدد ہوتی ہے۔
اسمبلی پر پانی کے بپتسمے کے ذریعے خدا کیلئے اپنی مخصوصیت کا اظہار کرنے کے خواہشمند اشخاص کو اس وقت تک صدارتی نگہبان کو مطلع کر دینا چاہئے۔ اس عمدہ پروگرام سے فائدہ اُٹھانے کیلئے حتمی منصوبہ بنائیں۔ سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام کے کسی بھی حصے سے غیرحاضر نہ ہوں! پروگرام اس بدکار نظام کا سامنا کرنے اور یہوواہ کا وفادار رہنے کیلئے آپ کو مستحکم کریگا۔