مُنادی میں کیا کہیں؟
جولائی کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز
”تقریباً سب ہی لوگ چاہتے ہیں کہ زمین پر امنوسلامتی ہو۔ لیکن پھر بھی دُنیا میں اِتنی زیادہ جنگیں اور لڑائیاں ہو رہی ہیں۔ آپ کے خیال میں دُنیا میں امنوسلامتی قائم کرنا اِتنا مشکل کیوں ہے؟“ جواب دینے دیں۔ پھر جولائی-ستمبر کا مینارِنگہبانی صاحبِخانہ کو دِکھائیں اور اُس کے ساتھ مل کر رسالے کے آخری صفحے پر دئے گئے پہلے سوال پر غور کریں اور کمازکم ایک آیت ضرور پڑھیں۔ رسالے پیش کریں اور اگلے سوال پر باتچیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔
نوٹ: ۶ جولائی کو مُنادی کے لئے اجلاس پر ایک منظر میں دِکھائیں کہ یہ پیشکش کیسے استعمال کی جا سکتی ہے۔
مینارِنگہبانی جولائی-ستمبر
”ہم سب کو کسی نہ کسی طرح کے تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا لوگوں کے دل سے تعصب کبھی ختم ہوگا؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ خدا لوگوں کو کس نظر سے دیکھتا ہے۔ [اعمال ۱۰:۳۴ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا تعصب کا نامونشان کیسے مٹائے گا۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”آجکل جُرم بہت عام ہو گیا ہے۔ آپ کے خیال میں اِس پر قابو پانے کے لئے کیا کِیا جا سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] پاک کلام میں خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ جُرم کو ختم کر دے گا۔ [زبور ۳۷:۱۰، ۱۱ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ ہم اِس وعدے پر بھروسا کیوں رکھ سکتے ہیں اور ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم جُرم کا شکار نہ بنیں۔“
خدا کی طرف سے خوشخبری
”بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ خدا دُکھ اور تکلیف کو ختم کیوں نہیں کرتا۔ جب خدا نے انسانوں کو بنایا تھا تو کیا وہ چاہتا تھا کہ اُن کو دُکھ اور تکلیف کا سامنا ہو؟ آپ کا کیا خیال ہے؟“ جواب دینے دیں۔ اِس کے بعد باب نمبر ۵ کھولیں، پہلے دو پیراگرافوں اور اُن آیتوں کو پڑھیں جن کو پڑھنے کے لئے کہا گیا ہے اور پھر اُن پر بات کریں۔ بروشر پیش کریں اور اگلے سوال پر بات کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کا بندوبست بنائیں۔