مُنادی میں کیا کہیں؟
مئی کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز
”بہت سے مسیحی سمجھتے ہیں کہ بپتسمہ لینا اہم ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اِس سلسلے میں مَیں آپ کو ایک مضمون دِکھانا چاہوں گا۔“ پھر یکم مئی کا مینارِنگہبانی صاحبِخانہ کے ہاتھ میں دیں، اُس کے ساتھ مل کر صفحہ ۱۰ کے پہلے سوال پر غور کریں اور کمازکم ایک حوالہ ضرور پڑھیں۔ رسالہ پیش کریں اور اگلے سوال پر باتچیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔
مینارِنگہبانی یکم مئی
”آجکل مسیحی بہت سے فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں اور ہر فرقے کے الگالگ عقیدے ہیں۔ آپ کے خیال میں جو لوگ مسیحی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، کیا وہ سب سچے مسیحی ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] یسوع مسیح نے سچے مسیحیوں کی ایک پہچان یوں بتائی۔ [یوحنا ۱۳:۳۴، ۳۵ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں یسوع مسیح کے پانچ بیان ہیں۔ اِن کے ذریعے ہم پہچان سکتے ہیں کہ سچے مسیحی کون ہیں۔“
جاگو! اپریل-جون
”آجکل لوگوں میں غصہ کرنے کا رُجحان بڑھ رہا ہے۔ آپ کے خیال میں اِس کی کیا وجہ ہے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ پاک کلام میں غصہ کرنے کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے۔ [زبور ۳۷:۸ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ غصہ کرنے کا رُجحان کیوں بڑھ رہا ہے اور ہم اپنے غصے کو کیسے قابو میں رکھ سکتے ہیں۔“