اِس مضمون کو کون شوق سے پڑھے گا؟
۱. مینارِنگہبانی اور جاگو! کو پڑھتے وقت ہمیں کس بات پر غور کرنا چاہئے اور کیوں؟
۱ مینارِنگہبانی اور جاگو! کو ہر طرح کے لوگوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کِیا جاتا ہے۔ اِسی لئے اِن رسالوں میں مختلف موضوعات پر بات کی جاتی ہے۔ مینارِنگہبانی اور جاگو! کے ہر مضمون کو پڑھتے وقت ہمیں اِس بات پر غور کرنا چاہئے کہ اِس مضمون کو کس طرح کے لوگ شوق سے پڑھیں گے۔ پھر ہمیں ایسے لوگوں کے پاس جا کر اُن کو یہ مضمون دِکھانا چاہئے۔
۲. ہمارے رسالوں میں کس طرح کے مضمون شائع ہوتے ہیں جنہیں شاید لوگ پڑھنا پسند کریں؟
۲ کیا مینارِنگہبانی کے حالیہ شمارے میں کسی ایسے موضوع پر بات کی گئی ہے جس پر آپ نے کام کی جگہ پر کسی شخص کے ساتھ پہلے بات کی تھی؟ یا کیا گھریلو زندگی کے سلسلے میں کوئی مضمون شائع ہوا ہے جو آپ کے کسی رشتہدار کے کام آ سکتا ہے؟ کیا آپ کا کوئی جاننے والا کسی ایسے ملک گھومنے جا رہا ہے جس کے بارے میں جاگو! میں مضمون آیا ہے؟ کیا ہمارے رسالوں میں کوئی ایسا مضمون آیا ہے جسے کاروباری لوگ پڑھنا پسند کریں گے؟ مثال کے طور پر اگر رسالے میں بوڑھے لوگوں کی دیکھبھال کے حوالے سے کوئی مضمون شائع ہوا ہے تو اِسے ایسے ادارے کے لوگوں کو دیا جا سکتا ہے جو بوڑھوں کی دیکھبھال کرتا ہے۔
۳. جب ہم لوگوں کو اُن کی دلچسپی کا کوئی مضمون دِکھاتے ہیں تو اِس کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے؟ مثال دے کر بتائیں۔
۳ نتیجے: اکتوبر ۲۰۱۱ء کے جاگو! میں مضمون ”بچوں میں اچھی شخصیت کی بنیاد ڈالیں“ شائع ہوا تھا۔ جنوبی افریقہ میں رہنے والے ایک جوڑے نے یہ مضمون پڑھنے کے بعد ۲۵ سکولوں کو فون کِیا تاکہ وہاں یہ رسالہ پیش کر سکیں۔ اِن میں سے ۲۲ سکولوں نے رسالے قبول کر لئے اور اِن کو سکول کے بچوں میں تقسیم کِیا۔ اِسی ملک میں رہنے والے ایک اَور جوڑے نے بھی اپنے علاقے کے سکولوں میں اِس رسالے کو پیش کِیا۔ ایک سکول میں کچھ ٹیچروں نے فیصلہ کِیا کہ وہ اِس رسالے سے بچوں کو سبق پڑھائیں گے۔ اِس جوڑے نے ایک حلقے کے نگہبان کو اِس بارے میں بتایا۔ اور اِس نگہبان نے اپنے حلقے کی کلیسیاؤں سے کہا کہ وہ بھی سکولوں میں اِس رسالے کو پیش کر سکتے ہیں۔ برانچ کے دفتر کو اِس رسالے کے لئے اِتنی درخواستیں ملیں کہ اِسے اَور زیادہ چھاپنا پڑا۔
۴. ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رسالے کیوں پیش کرنا چاہتے ہیں؟
۴ ہمارے رسالوں میں بتایا جاتا ہے کہ دُنیا میں حالات اِتنے بُرے کیوں ہیں۔ اِن میں بائبل اور خدا کی بادشاہت کی طرف بھی توجہ دِلائی جاتی ہے۔ صرف ہمارے رسالوں میں ہی ”نجات کا اشتہار“ دیا جاتا ہے۔ (یسع ۵۲:۷) اِس لئے ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ رسالے دینا چاہتے ہیں۔ لیکن ایسا کرنے کے لئے ہمیں خود سے پوچھنا چاہئے: ”اِس مضمون کو کون شوق سے پڑھے گا؟“