۲۲ اپریل سے شروع ہونے والا ہفتہ
۲۲ اپریل سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۲۶ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت، باب ۸، پ. ۱۱-۱۸ (۳۰منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: لوقا ۱۸-۲۱ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: لوقا ۱۸:۱۸-۳۴ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: یسوع مسیح کے شاگرد—عظیم اُستاد، باب ۱۳ (۵ منٹ)
نمبر ۳: فروتنی کیا ہے، ہم اِسے کیسے تلاش کر سکتے ہیں اور ایسا کرنا ضروری کیوں ہے؟ —صفن ۲:۲، ۳ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۱۵ منٹ: مؤثر طریقے سے دوبارہ ملاقات کریں۔ اِن سوالوں پر سامعین کے ساتھ باتچیت کریں۔ (۱) جب بھی ہم کسی شخص سے دوبارہ ملاقات کرنے کے لئے جاتے ہیں تو ہمارے ذہن میں ایک واضح مقصد کیوں ہونا چاہئے؟ (۲) ایک شخص سے پہلی کچھ ملاقاتوں کے دوران ہمیں اُس کے پاس کتنی دیر رُکنا چاہئے؟ (۳) جب ہم دوبارہ ملاقات کے لئے جاتے ہیں تو ہم اپنا تعارف کیسے کرا سکتے ہیں؟ (۴) اگر وہ شخص کہتا ہے کہ وہ دلچسپی نہیں رکھتا تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟ (۵) جب ہم کسی ایسے شخص سے ملتے ہیں جس نے کوئی پرچہ، بروشر یا رسالے لئے تھے تو ہم کب اور کیسے کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کر سکتے ہیں؟ (۶) اگر ہم ایک شخص کے پاس باربار دوبارہ ملاقات کے لئے جاتے ہیں لیکن وہ گھر پر نہیں ملتا تو ہم اُس شخص کی دلچسپی بڑھانے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟ (۷) جب ہم لوگوں سے دوبارہ ملاقات کرتے ہیں تو ہم ایسے مبشروں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جو اِس کام میں زیادہ تجربہ نہیں رکھتے؟
۱۵ منٹ: ”ایک خوشکُن کام۔“ سوال اور جواب۔ ایک مبشر کا مختصر انٹرویو لیں۔ اُس سے پوچھیں کہ جس شخص کے ساتھ اُس نے بائبل کا مطالعہ کِیا ہے، اُس کو ترقی کرتے دیکھ کر اُسے کونسی خوشیاں ملی ہیں۔
گیت نمبر ۲۸ اور دُعا