ایک خوشکُن کام
۱. ہمارے زمانے میں کونسا کام کِیا جا رہا ہے جس کے ذریعے لوگوں کو روحانی طور پر شفا ملتی ہے؟
۱ پہلی صدی میں جب لوگوں نے ایسے اشخاص کو دیکھا جنہیں جسمانی طور پر شفا دی گئی تھی تو وہ بہت خوش ہوئے۔ (لو ۵:۲۴-۲۶) آج جب ہم ایسے اشخاص کو دیکھتے ہیں جو روحانی طور پر شفا پاتے ہیں تو ہماری خوشی کی بھی انتہا نہیں رہتی۔ (مکا ۲۲:۱، ۲، ۱۷) جب ہم ایسے لوگوں کے بارے میں پڑھتے ہیں جنہوں نے یہوواہ خدا کے کلام اور پاک روح کے ذریعے اپنی زندگی میں تبدیلیاں کی ہیں تو ہمارا دل باغباغ ہو جاتا ہے۔ لیکن اِس سے بھی زیادہ خوشی ہمیں تب ہوتی ہے جب ہم خود کسی شخص کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں اور اُسے اپنی زندگی میں تبدیلیاں کرتے دیکھتے ہیں۔
۲. جب ہم بائبل کی سچائیاں سیکھنے میں کسی کی مدد کرتے ہیں تو کونسی باتیں ہمارے لئے خوشی کا باعث ہو سکتی ہیں؟
۲ خدا کا نام کیا ہے؟ وہ انسانوں کو دُکھتکلیف کیوں سہنے دیتا ہے؟ خدا کی بادشاہت انسانوں کے لئے کیا کرے گی؟ جب ہم کسی شخص کو اِن سوالوں کے جواب دیتے ہیں تو ہمیں بڑی خوشی ملتی ہے۔ لیکن جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ بائبل کی سچائیوں کو سیکھ کر اُس کے چہرے پر رونق آ گئی ہے تو ہماری خوشی دوبالا ہو جاتی ہے۔ (امثا ۱۵:۲۳؛ لو ۲۴:۳۲) آہستہآہستہ شاید وہ شخص روحانی طور پر ترقی کرنے لگے، یہوواہ خدا کا نام استعمال کرنے لگے، اپنے لباس اور اپنی وضعقطع میں تبدیلیاں کرے، بُرے کاموں کو چھوڑ دے اور دوسروں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتانے لگے۔ پھر شاید وہ اِس حد تک ترقی کر لے کہ اپنی زندگی یہوواہ خدا کے لئے وقف کر دے اور بپتسمہ لےلے اور اِس طرح ہمارا بھائی اور ہمارے ساتھ کام کرنے والا بن جائے۔ بِلاشُبہ اُسے روحانی ترقی کرتے دیکھ کر ہماری خوشی کا ٹھکانا نہیں رہے گا۔—۱-تھس ۲:۱۹، ۲۰۔
۳. ہم بائبل کا مطالعہ حاصل کرنے کے لئے کونسے اقدام اُٹھا سکتے ہیں؟
۳ کیا آپ اِس کام میں حصہ لے سکتے ہیں؟ اگر آپ بھی اِس خوشکُن کام میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو یہوواہ خدا سے دُعا کریں کہ وہ بائبل کا مطالعہ تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرے اور پھر اپنی دُعا کے مطابق عمل بھی کریں۔ (۱-یوح ۵:۱۴) ایسی جگہوں پر گواہی دیں جہاں زیادہ لوگ مل سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ایسے وقت پر مُنادی کریں جب لوگ گھر پر ہوں۔ بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرنے کے ہر موقعے سے فائدہ اُٹھائیں۔ (واعظ ۱۱:۶) جب آپ کسی شخص کے دل میں سچائی کا بیج بوتے ہیں تو اِس بیج کو پانی دینے کے لئے اُس شخص کے پاس دوبارہ ضرور جائیں۔—۱-کر ۳:۶-۹۔
۴. آجکل لوگوں کو بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرنا اِتنا ضروری کیوں ہے؟
۴ ابھی تک بےشمار لوگ ایسے ہیں جو راستبازی کے بھوکے اور پیاسے ہیں۔ (متی ۵:۶) ہم لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرکے اُن کی اِس ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ بہت جلد کٹائی کا کام ختم ہونے والا ہے۔ اِس لئے آئیں، مُنادی کرنے اور شاگرد بنانے کے کام کو مکمل کرنے کے لئے خوشی سے اپنے آپ کو پیش کریں۔—یسع ۶:۸۔