ہماری باضابطہ ویبسائٹ—ذاتی مطالعہ اور خاندانی عبادت کے لئے
نئے رسالوں کو آنلائن پڑھیں: اِس سے پہلے کہ مینارِنگہبانی اور جاگو! کے نئے شمارے کلیسیا میں پہنچیں، آپ اِنہیں آنلائن پڑھ سکتے ہیں۔ آپ کچھ زبانوں میں اِن کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سُن سکتے ہیں۔—اِس کے لئے Publications/Magazines کو دیکھیں۔
ایسی معلومات کو پڑھیں جو صرف ویبسائٹ پر دستیاب ہے: بعض مضامین اب صرف ویبسائٹ پر دستیاب ہوں گے جیسے کہ ”نوجوانوں کے لئے،“ ”چھوٹے بچوں کے لئے،“ ”خاندان کے لئے،“ اور ”نوجوانوں کا سوال۔“ آپ اپنے ذاتی مطالعے اور خاندانی عبادت کے دوران اِن مضامین کو آنلائن پڑھ سکتے ہیں۔—اِس کے لئے Bible Teachings/Children یا Bible Teachings/Teenagers کو دیکھیں۔
حالیہ خبریں حاصل کریں: آپ ویبسائٹ پر حوصلہافزا رپورٹیں اور تجربے پڑھ سکتے ہیں۔ آپ ایسی ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ پوری دُنیا میں مُنادی کے کام میں کتنی ترقی ہو رہی ہے۔ اِس کے علاوہ آپ قدرتی آفتوں اور ہمارے بہنبھائیوں کو دی جانے والی اذیتوں کے بارے میں رپورٹیں دیکھ سکتے ہیں۔ اِنہیں دیکھ کر آپ اُن بہنبھائیوں کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھ سکتے ہیں۔ (یعقو ۵:۱۶)—اِس کے لئے News کو دیکھیں۔
آنلائن لائبریری کے ذریعے تحقیق کریں: اگر آپ کی زبان میں آنلائن لائبریری دستیاب ہے تو آپ اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون پر روزانہ کی آیت یا پچھلے کچھ سالوں میں شائع ہونے والے ہمارے رسالوں اور کتابوں کو پڑھ سکتے ہیں۔—اِس کے لئے Publications/Online Library کو دیکھیں یا اپنے انٹرنیٹ براؤزر سے www.wol.jw.org کھولیں۔
[صفحہ ۴ پر ڈائیگرام]
(تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)
کیوں نہ اِسے دیکھیں!
۱ تصویر پر کلک کریں یا ”ڈاؤنلوڈ“ لنک پر کلک کریں۔ تصویر PDF فائل کی صورت میں کُھلے گی۔ تصویر کو پرنٹ کریں اور اپنے بچوں کو اِس کے ساتھ دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کو کہیں۔
۲ ویڈیو کو دیکھنے کے لئے Play پر کلک کریں۔