ہماری باضابطہ ویبسائٹ—ہمارے اور دوسروں کے فائدے کے لئے
یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو حکم دیا کہ وہ بادشاہت کی خوشخبری ’تمام دُنیا میں سنائیں تاکہ سب قوموں کے لئے گواہی ہو۔‘ (متی ۲۴:۱۴) ہماری تنظیم ہماری مدد کرتی ہے تاکہ ہم ”اپنی خدمت کو پورا“ کر سکیں۔ اِسی لئے اُس نے ہماری تین ویبسائٹس (watchtower.org, jw-media.org, jw.org) کو ایک ویبسائٹ بنا دیا ہے یعنی jw.org اور اِس کا ڈیزائن نیا بنایا ہے۔—۲-تیم ۴:۵۔
”تمام دُنیا میں“: دُنیا کی ۳۳ فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔ انٹرنیٹ بہت سے لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں کے لئے معلومات حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔ ہماری ویبسائٹ سے لوگ پاک کلام سے متعلق سوالوں کے درست جواب حاصل کرتے ہیں۔ اِس ویبسائٹ کے ذریعے لوگ یہوواہ خدا کی تنظیم کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ وہ بائبل کا مطالعہ کرنے کے لئے بڑی آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔ اِس ویبسائٹ کے ذریعے بادشاہت کی خوشخبری دُنیا کے ایسے علاقوں میں پہنچتی ہے جہاں لوگوں تک خدا کا پیغام پہنچانا مشکل ہے۔
”سب قوموں کے لئے“: ”سب قوموں“ کو بادشاہت کی خوشخبری سنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم بائبل کا پیغام اُن کی زبان میں اُن تک پہنچائیں۔ jw.org پر لوگ تقریباً ۴۰۰ زبانوں میں آسانی سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ کسی اَور ویبسائٹ پر اِتنی زیادہ زبانوں میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
اِسے بھرپور استعمال کریں: ویبسائٹ jw.org صرف لوگوں کو گواہی دینے کے لئے نہیں بنائی گئی۔ اِسے یہوواہ کے گواہوں کے لئے بھی بنایا گیا ہے۔ اگر آپ کے لئے انٹرنیٹ استعمال کرنا ممکن ہے تو jw.org کو ضرور دیکھیں۔ بہت جلد یہ ویبسائٹ اُردو میں بھی دستیاب ہوگی۔ اِس لئے اِس مضمون کو سنبھال کر رکھیں۔ نیچے اِس ویبسائٹ کو استعمال کرنے کے سلسلے میں کچھ مشورے دئے گئے ہیں۔
[صفحہ ۳ پر ڈائیگرام]
(تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)
کیوں نہ اِسے دیکھیں!
۱ اپنے کمپیوٹر پر انٹرنیٹ براؤزر سے www.jw.org کو کھولیں۔
۲ ویبسائٹ پر مختلف حصوں کو کھولیں، کسی موضوع کو کھولیں اور پھر لنک پر کلک کریں۔
۳ jw.org کو کمپیوٹر ٹیبلٹ پر اور ایسے موبائل فون پر استعمال کِیا جا سکتا ہے جن پر انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔ ویبسائٹ کے صفحوں کو اِس طرح سے بنایا گیا ہے کہ یہ چھوٹی سکرین پر بھی پورا نظر آئیں۔