ہماری باضابطہ ویبسائٹ—منادی کے کام کے لئے
لوگوں کو ویبسائٹ کے بارے میں بتائیں: بعض لوگ ہم سے باتچیت کرنے یا ہماری کتابیں، رسالے وغیرہ لینے سے ہچکچاتے ہیں لیکن وہ org.jw کے ذریعے یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اِس لئے جب بھی موقع ملے، لوگوں کو ہماری ویبسائٹ کے بارے میں بتائیں۔
سوالوں کے جواب دیں: اکثر صاحبِخانہ، دلچسپی دِکھانے والا کوئی شخص یا کوئی جاننے والا شخص یہوواہ کے گواہوں یا اُن کے عقیدوں کے بارے میں سوال پوچھتا ہے۔ اپنے موبائل فون یا ٹیبلٹ کمپیوٹر کے ذریعے آپ اُس کے سوال کا جواب اُسی وقت دے سکتے ہیں۔ عموماً ایسا کرتے وقت اچھا ہوگا کہ آپ آیتوں کو بائبل سے ہی دِکھائیں۔ اگر آپ کے پاس اُس وقت انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے تو اُس شخص کو بتائیں کہ وہ اپنے سوال کا جواب حاصل کرنے کے لئے org.jw کو کیسے استعمال کر سکتا ہے۔—اِس کے لئے Bible Teachings/Bible Questions Anwered یا About Us/Frequently Asked Questions کو دیکھیں۔
اپنے جاننے والوں کو کوئی مضمون یا مطبوعات بھیجیں: آپ ایمیل کے ذریعے دوسروں کو ہماری کتابیں، رسالے وغیرہ PDF یا پھر EPUB کی صورت میں بھیج سکتے ہیں۔ آپ اِن کی آڈیو ریکارڈنگ کو سیڈی میں بھی ڈال کر دوسروں کو دے سکتے ہیں۔ جب کبھی آپ اِن طریقوں سے ایک غیربپتسمہیافتہ شخص کو پوری کتاب یا رسالہ بھیجتے ہیں تو آپ اِسے اپنی رپورٹ میں لکھ سکتے ہیں۔ لیکن کتابوں یا رسالوں کو ایک ہی وقت میں بہت زیادہ لوگوں کو نہ بھیجیں۔ اِنہیں بھیجتے وقت اپنا نام ضرور ظاہر کریں اور اِنہیں کسی اَور ویبسائٹ پر نہ ڈالیں۔—اِس کے لئے Publications کو دیکھیں۔
یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں حالیہ خبریں دِکھائیں: جن لوگوں کے ساتھ آپ بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں یا دوبارہ ملاقات کر رہے ہیں، اُنہیں یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں حالیہ خبریں دِکھائیں۔ اِس طرح اُن کے دل میں اِس بات کے لئے قدر بڑھے گی کہ ہم اِتنے بڑے پیمانے پر مُنادی کا کام کر رہے ہیں اور ہم میں اتحاد ہے۔ (زبور ۱۳۳:۱)—اِس کے لئے News کو دیکھیں۔
[صفحہ ۵ پر ڈائیگرام]
(تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)
کیوں نہ اِسے دیکھیں!
۱ Publications پر کلک کرنے کے بعد اُس کتاب یا رسالے کو تلاش کریں جسے آپ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں۔ پھر اُس کو پڑھنے یا اُس کی آڈیو ریکارڈنگ سننے کے لئے کلک کریں۔
۲ مضامین کی فہرست کے لئے ایمپیتھری کے بٹن پر کلک کریں۔ پھر اُس مضمون پر کلک کریں جسے آپ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں یا اِسے آنلائن سننے کے لئے پر کلک کریں۔
۳ اگر آپ کسی اَور زبان میں مضامین ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اِس فہرست میں سے زبان کا انتخاب کریں۔