۲۴ دسمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
۲۴ دسمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۵ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت، مزید معلومات، ص. ۲۰۷-۲۰۹ (۳۰ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: زکریاہ ۹-۱۴ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: زکریاہ ۱۱:۱-۱۳ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: خدا کن کی دُعائیں سنتا ہے؟ —آرایس ص. ۲۹۲ پ. ۱–ص. ۲۹۳ پ. ۲ (۵ منٹ)
نمبر ۳: کن صورتحال میں امثال ۱۵:۱ پر عمل کرنا فائدہمند ہوگا؟ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۳۰ منٹ: ہم اپنی باضابطہ ویبسائٹ کو بھرپور طریقے سے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟ صفحہ نمبر ۳-۶ پر سامعین سے باتچیت۔ صفحہ نمبر ۴ پر غور کرتے وقت ۳ منٹ کا ایک منظر دِکھائیں جس میں خاندانی عبادت ختم کرنے سے پہلے ایک خاندان باتچیت کر رہا ہے۔ خاندان کا سربراہ سب گھر والوں سے پوچھتا ہے کہ وہ اگلے ہفتے خاندانی عبادت کے لئے کیا کرنا چاہتے ہیں۔ بچے کہیں کہ ویبسائٹ پر نوجوانوں کے لئے ایک مضمون ہے جس پر وہ بات کرنا چاہتے ہیں۔ سامعین سے پوچھیں کہ اُنہوں نے ذاتی مطالعے اور خاندانی عبادت کے لئے jw.org کو کیسے استعمال کِیا ہے یا وہ اِس کو کس طرح استعمال کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ صفحہ نمبر ۵ پر بات کرتے وقت ۳ منٹ کا ایک منظر دِکھائیں۔ اِس منظر میں صاحبِخانہ ہمارے ایک عقیدے کے بارے میں سوال پوچھتا ہے اور مبشر اپنے موبائل فون یا ٹیبلٹ کمپیوٹر پر ہماری ویبسائٹ کھول کر سوال کا جواب دیتا ہے۔ صفحہ نمبر ۶ پر بات کرتے وقت ۴ منٹ کا ایک منظر دِکھائیں۔ اِس منظر میں دِکھائیں کہ دلچسپی دِکھانے والا شخص کہتا ہے کہ اُس کے لئے اپنی زبان میں پڑھنا زیادہ آسان ہے۔ مبشر اپنے موبائل فون یا ٹیبلٹ کمپیوٹر سے یا صاحبِخانہ کے کمپیوٹر سے اُس کی زبان میں ہماری ویبسائٹ پر کتاب پاک صحائف کی تعلیم یا پرچہ سچائی جاننے کی خواہش کا ایک صفحہ دِکھاتا ہے اور پھر اُس پر باتچیت کرتا ہے۔ سامعین سے پوچھیں کہ اُنہوں نے jw.org کو مُنادی کے کام میں کیسے استعمال کِیا ہے۔
گیت نمبر ۱۰ اور دُعا