رسالے پیش کرنے کے لئے تجاویز
ہر مہینے خدمتی اجلاس میں رسالے پیش کرنے کے سلسلے میں ایک حصہ ہوتا ہے۔ اِس حصے کا مقصد رسالوں کے مضامین کا خلاصہ کرنا نہیں ہے بلکہ اِس کا مقصد اِس بات پر غور کرنا ہے کہ ہم رسالوں کو کیسے پیش کر سکتے ہیں۔ جیسے کہ ہدایات دی گئی ہیں، اِس حصے کو پیش کرنے والا بھائی شروع میں رسالوں پر مختصراً بات کرے تاکہ اِنہیں پیش کرنے کے لئے بہنبھائیوں کی دلچسپی بڑھے۔ اِس کے بعد وہ کسی مضمون (یا مضامین کے سلسلے) کے بارے میں بہنبھائیوں سے سوال پوچھے۔ اُسے ایک وقت میں ایک مضمون پر غور کرنا چاہئے۔ اِس طرح سامعین مضمون کو ساتھساتھ دیکھ سکیں گے اور اُن تبصروں کو نوٹ کر سکیں گے جو وہ رسالے پیش کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اُسے بہنبھائیوں سے یہ پوچھنے کی بجائے کہ وہ رسالہ کیسے پیش کریں گے یہ پوچھنا چاہئے کہ وہ لوگوں کی دلچسپی کو اُبھارنے کے لئے اُن سے کونسے سوال پوچھیں گے۔ پھر اُسے پوچھنا چاہئے کہ وہ اِس سلسلے میں کونسی آیتیں استعمال کریں گے۔ آخر میں بھائی رسالوں کو پیش کرنے کے سلسلے میں دو منظر دِکھائے۔ ہم سب کو اجلاس پر آنے سے پہلے رسالوں کو پڑھنا چاہئے تاکہ ہم اِس حصے میں اپنے تبصرے پیش کر سکیں۔ اگر ہم سب اچھی تیاری کے ساتھ آئیں گے تو ہم ایک دوسرے کی تعلیم دینے کی مہارت کو بڑھائیں گے۔—امثا ۲۷:۱۷۔