یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏12 ص.‏ 5-‏6
  • مُنادی کے گروپ سے فائدہ حاصل کریں۔‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مُنادی کے گروپ سے فائدہ حاصل کریں۔‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ملتا جلتا مواد
  • مُنادی کے گروپ کے بندوبست سے فائدہ حاصل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
  • مُنادی کے اجلاس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • مُنادی کے اِجلاس—‏حوصلہ بڑھانے، تیار کرنے اور منظم کرنے کا ذریعہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • اجتماعی گواہی دینا خوشی بخشتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
خدم 10/‏12 ص.‏ 5-‏6

مُنادی کے گروپ سے فائدہ حاصل کریں

۱.‏ کلیسیائی کتابی مطالعے کے کون‌سے فائدے تھے؟ اور آج ہم یہ فائدے کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

۱ کیا آپ ابھی بھی کلیسیائی کتابی مطالعے کے کچھ پہلوؤں کو یاد کرتے ہیں؟ اُس وقت کتابی مطالعہ چھوٹے گروپوں میں ہوتا تھا اور ہم اِس سے بہت لطف اُٹھاتے تھے۔ اِس طرح ہمیں دوسرے بہن‌بھائیوں سے دوستی کرنے اور ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کرنے کا زیادہ موقع ملتا تھا۔ (‏امثا ۱۸:‏۲۴‏)‏ کتابی مطالعے کا نگہبان اپنے گروپ کے ہر مبشر کے حالات کو جانتا تھا اور اِس لئے وہ اُن کی حوصلہ‌افزائی کر سکتا تھا۔ (‏امثا ۲۷:‏۲۳؛‏ ۱-‏پطر ۵:‏۲، ۳‏)‏ آج ہم یہ فائدے کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ اپنے مُنادی کے گروپوں سے۔‏

۲.‏ ہم اپنے مُنادی کے گروپ کے بہن‌بھائیوں سے دوستی کرنے کے سلسلے میں پہل کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۲ پہل کریں:‏ اکثر مُنادی کے گروپ میں اُتنے ہی بہن‌بھائی ہوتے ہیں جتنے کتابی مطالعے کے گروپ میں ہوتے تھے۔ جب ہم ”‏ایک جان ہو کر“‏ مُنادی کا کام کرتے ہیں تو ہم ایک دوسرے کے قریبی دوست بن جاتے ہیں۔ (‏فل ۱:‏۲۷‏)‏ آپ نے ابھی تک اپنے گروپ میں کتنے بہن‌بھائیوں کے ساتھ مُنادی کی ہے؟ کیا آپ زیادہ سے زیادہ بہن‌بھائیوں کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں؟ (‏۲-‏کر ۶:‏۱۳‏)‏ اِس کے علاوہ ہم کبھی‌کبھار اپنے گروپ میں سے کسی بہن یا بھائی کو کھانے پر بلا سکتے ہیں یا اُسے اپنے ساتھ خاندانی عبادت کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ کچھ کلیسیاؤں میں مُنادی کے گروپ باری‌باری اُن بھائیوں کے لئے کھانے کا بندوبست کرتے ہیں جو دوسری کلیسیاؤں سے تقریر دینے کے لئے آتے ہیں۔ اگر مہمان مقرر کے پاس زیادہ وقت نہ بھی ہو تو گروپ کے بہن‌بھائی مل کر کھانا کھاتے ہیں اور ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں۔‏

۳.‏ ہم اپنے مُنادی کے گروپ میں حوصلہ‌افزائی حاصل کرنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟‏

۳ یہ سچ ہے کہ اب ہم اجلاس کے لئے ہفتے میں صرف دو بار جمع ہوتے ہیں۔ لیکن اِس کا یہ مطلب نہیں کہ اب ہمیں بزرگوں کے ساتھ بات کرنے اور وقت گزارنے کا کم موقع ملتا ہے۔ ہر گروپ میں نگہبان مقرر کئے گئے ہیں جو اپنے گروپ کے بہن‌بھائیوں کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں اور اُنہیں مُنادی کے کام کے لئے تربیت دیتے ہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک اپنے گروپ کے نگہبان کے ساتھ کام نہیں کِیا تو کیوں نہ ایسا کرنے کا بندوبست بنائیں؟ اِس کے علاوہ خدمتی نگہبان ہر مہینے فرق‌فرق گروپوں کے ساتھ مُنادی کرتا ہے۔ ایسی کلیسیائیں جہاں مُنادی کے زیادہ گروپ نہیں ہیں وہاں شاید خدمتی نگہبان ہر گروپ کے ساتھ سال میں دو دفعہ مُنادی کرنے کا بندوبست بنائے۔ جب خدمتی نگہبان آپ کے گروپ میں آتا ہے تو کیا آپ اپنے معمول میں ردوبدل کرتے ہیں تاکہ آپ مُنادی میں جا سکیں؟‏

۴.‏ (‏الف)‏ مُنادی کے لئے اجلاس کیسے منعقد کئے جاتے ہیں؟ (‏ب)‏ ہمیں مُنادی کے اجلاس کے لئے اپنے گھر کو کیوں پیش کرنا چاہئے؟‏

۴ اگر ہر گروپ ہفتے اور اتوار کو فرق‌فرق جگہوں پر مُنادی کا اجلاس منعقد کرتا ہے تو اِس کے کئی فائدے ہو سکتے ہیں۔ اگر مُنادی کا اجلاس بہن‌بھائیوں کے گھروں سے زیادہ دُور نہیں ہوگا تو اُن کے لئے اجلاس پر آنا زیادہ آسان ہوگا۔ اور پھر اجلاس کے بعد وہ جلدی اُس علاقے میں پہنچ پائیں گے جہاں مُنادی کی جائے گی۔ اِس کے علاوہ گروپ کے نگہبان کے لئے اپنے گروپ کے بہن‌بھائیوں کا دھیان رکھنا زیادہ آسان ہوگا۔ لیکن شاید کبھی‌کبھار یہ ضروری ہو کہ دو یا اِس سے زیادہ گروپ ایک ہی جگہ پر مُنادی کے اجلاس کے لئے جمع ہوں۔ اگر پوری کلیسیا مہینے کے پہلے ہفتے والے دن یا پھر مینارِنگہبانی کے مطالعے کے بعد مُنادی کے اجلاس کے لئے جمع ہوتی ہے تو ایک ایک گروپ کے بہن‌بھائی اِکٹھے بیٹھ سکتے ہیں تاکہ گروپ کا نگہبان دُعا سے پہلے اپنے گروپ کے بہن‌بھائیوں کو بتا سکے کہ وہ کس کے ساتھ اور کس علاقے میں کام کریں گے۔—‏بکس ”‏کیا آپ مُنادی کے اجلاس کے لئے اپنا گھر پیش کر سکتے ہیں؟“‏ کو دیکھیں۔‏

۵.‏ حالانکہ اب کلیسیائی کتابی مطالعے کا بندوبست ختم ہو گیا ہے پھر بھی ہم کس بات کا یقین رکھ سکتے ہیں؟‏

۵ حالانکہ اب کلیسیائی کتابی مطالعے کا بندوبست ختم ہو گیا ہے پھر بھی یہوواہ خدا ہمیں ہر وہ چیز دیتا ہے جس کے ذریعے ہم اُس کی مرضی پر چل سکیں۔ یہوواہ خدا کے سائے تلے ہمیں کسی چیز کی کمی نہیں۔ (‏زبور ۲۳:‏۱‏)‏ ہمارے مُنادی کے گروپ کے ذریعے ہمیں بہت سے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ اگر ہم ’‏بہت بوئیں گے تو ہم بہت کاٹیں گے۔‘‏—‏۲-‏کر ۹:‏۶‏۔‏

‏[‏صفحہ ۶ پر بکس]‏

کیا آپ مُنادی کے اجلاس کے لئے اپنا گھر پیش کر سکتے ہیں؟‏

کچھ کلیسیاؤں میں مختلف گروپ مل کر مُنادی کا اجلاس منعقد کرتے ہیں کیونکہ کم ہی بہن‌بھائی اپنے گھروں کو مُنادی کے اجلاس کے لئے پیش کرتے ہیں۔ مُنادی کا اجلاس کلیسیا کا ایک بندوبست ہے اِس لئے اِس کے لئے اپنے گھر کو پیش کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ کیا آپ اپنے گھر کو پیش کر سکتے ہیں؟ یہ نہ سوچیں کہ ”‏میرا گھر چھوٹا اور معمولی سا ہے اِس لئے مَیں ایسا نہیں کر سکتا۔“‏ یہ فیصلہ کرنے سے پہلے کہ آپ کا گھر مُنادی کے اجلاس کے لئے استعمال کِیا جائے یا نہیں، بزرگ مختلف باتوں پر غور کریں گے، مثلاً آپ کا گھر کس علاقے میں ہے؟ کیا بہن‌بھائیوں کے لئے وہاں پہنچنا آسان ہوگا؟ وغیرہ وغیرہ۔ اگر آپ اپنے گھر کو پیش کرنا چاہتے ہیں تو اپنے گروپ کے نگہبان کو ضرور بتائیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں