یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏03 ص.‏ 1
  • اجتماعی گواہی دینا خوشی بخشتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اجتماعی گواہی دینا خوشی بخشتا ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • مُنادی کے گروپ سے فائدہ حاصل کریں۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • مُنادی کے گروپ کے بندوبست سے فائدہ حاصل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
  • مُنادی کے اجلاس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • مُنادی کے اِجلاس—‏حوصلہ بڑھانے، تیار کرنے اور منظم کرنے کا ذریعہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 7/‏03 ص.‏ 1

اجتماعی گواہی دینا خوشی بخشتا ہے

۱ یسوع نے ۷۰ شاگردوں کو منادی کے لئے بھیجتے وقت بتایا کہ اُنہوں نے کیا کہنا ہے، انہیں دو دو کرکے منظم کِیا اور پھر علاقہ سمجھایا۔ اس سے اُنہوں نے خوشی کا تجربہ کِیا۔ (‏لو ۱۰:‏۱-‏۱۷‏)‏ اسی طرح آجکل، گروپ کے طور پر گواہی دینا خدا کے لوگوں کو منادی کے کام کے لئے تیار، منظم اور حوصلہ‌افزائی بخشتا ہے۔‏

۲ بزرگ پیشوائی کرتے ہیں:‏ بزرگ منادی کے کام میں باقاعدہ حصہ لینے کے لئے تمام اشخاص کی مدد کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خدمتی نگہبان ہفتے کے دوران خدمت کے انتظامات ترتیب دیتا ہے۔ ہر کتابی مطالعے کا نگہبان ہفتے کے آخر پر، اپنے گروپ کی کارگزاری کو منظم کرنے کا ذمہ‌دار ہے۔ کبھی‌کبھار جب ساری کلیسیا مینارِنگہبانی کے مطالعہ کے بعد میدانی خدمت کے لئے جمع ہوتی ہے تو ہر کتابی مطالعے کے نگہبان کو اپنے گروپ کی دیکھ‌بھال کرنی چاہئے۔‏

۳ ‏”‏شایستگی اور قرینہ کیساتھ“‏:‏ میدانی خدمت کا اجلاس منعقد کرانے والے بھائی کو وقت پر اجلاس شروع کرنا چاہئے اور ۱۰ تا ۱۵ منٹ تک محدود رکھنا چاہئے۔ یہ بہتر ہے کہ آخری دُعا سے پہلے وہ گروپ کو منظم کرے اور علاقہ تفویض کرے (‏جیسے‌کہ پہلے بیان کِیا گیا کہ ترجیحاً یہ کام کتابی مطالعے کے نگہبان کو کرنا چاہئے)‏۔ اس سے علاقے میں پبلشروں کا مجمع نہیں لگتا جو ہمارے کام کے وقار سے توجہ ہٹا سکتا ہے۔ یہ پولس کی مشورت کی مطابقت میں ہے:‏ ”‏سب باتیں شایستگی اور قرینہ کیساتھ عمل میں آئیں۔“‏ (‏۱-‏کر ۱۴:‏۴۰‏)‏ ایسے اجلاس پر حاضر ہونے والے تمام اشخاص کو وقت پر آنے، پیشوائی کرنے والے بھائی کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے اور گروپ برخاست کئے جانے کے بعد بِلاتاخیر روانہ ہونے سے انتظام کی کامیابی میں معاونت کرنی چاہئے۔‏

۴ متحد کئے گئے:‏ گروپ کے طور پر گواہی دینے کے انتظامات ہمارے لئے کلیسیا میں ایک دوسرے کو جاننے کا شاندار موقع فراہم کرتے ہیں۔ منادی کیلئے پیشگی بندوبست بنانے پر کوئی اعتراض تو نہیں مگر پیشگی انتظامات کئے بغیر میدانی خدمت کے اجلاسوں پر حاضر ہونا ہم سب کیلئے بااَجر ہو سکتا ہے۔ ہمیں کسی ایسے شخص کیساتھ کام کرنے کیلئے کہا جا سکتا ہے جسے ہم اچھی طرح سے نہیں جانتے یوں یہ بات ہمیں اپنی محبت میں ”‏کشادہ دل“‏ بننے کا موقع مہیا کرتی ہے۔—‏۲-‏کر ۶:‏۱۱-‏۱۳‏۔‏

۵ گروپ کے طور پر گواہی دینا ہماری حوصلہ‌افزائی کرتا ہے اور ”‏حق کی تائید میں .‏ .‏ .‏ ہمخدمت“‏ کے طور پر متحد کرتا ہے۔ (‏۳-‏یوح ۸‏)‏ دُعا ہے کہ ہم اس میں بھرپور شرکت کریں!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں