دلچسپی رکھنے والے تمام لوگوں کے پاس واپس جائیں
۱. ہمیں دلچسپی رکھنے والے تمام لوگوں سے دوبارہ ملاقات کیوں کرنی چاہئے؟
۱ زیادہتر بہنبھائی اِس لئے سچائی میں آئے ہیں کیونکہ کسی مبشر نے پہچان لیا کہ وہ بادشاہت کے پیغام میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اِس دلچسپی کو بڑھانے کے لئے وہ مبشر باربار اُن کے پاس گیا۔ اِسی طرح ہمیں بھی اُن سب لوگوں سے دوبارہ ملاقات کرنی چاہئے جو دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔ اصل میں شاگرد بنانے کے حکم میں یہ بھی شامل ہے کہ ہم دلچسپی رکھنے والے لوگوں سے دوبارہ ملاقات کریں۔—متی ۲۸:۱۹، ۲۰۔
۲. ہم کیسے پہچان سکتے ہیں کہ ایک شخص ہمارے پیغام میں دلچسپی لے رہا ہے؟
۲ دلچسپی کو پہچانیں: اگر ایک شخص کوئی رسالہ یا کتاب نہیں بھی لیتا تو ہم اُس کے چہرے کے تاثرات، اُس کے لہجے اور اُس کی باتوں سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کسی حد تک بادشاہت کے پیغام میں دلچسپی لے رہا ہے۔ اور اِسی بنیاد پر ہم اُس سے دوبارہ ملاقات کر سکتے ہیں۔ ایک بھائی نے پانچ ہفتے تک ہر ہفتے ایک شخص سے ملاقات کی لیکن اُس شخص نے کوئی کتاب یا رسالہ نہیں لیا۔ پھر چھٹے ہفتے اُس نے ایک کتاب قبول کر لی اور بعد میں اُس نے بائبل کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا۔
۳. ایک شخص کی دلچسپی بڑھانے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
۳ اگر ہم دیکھتے ہیں کہ ایک شخص ہمارے پیغام میں دلچسپی لے رہا ہے تو ہمیں جلدازجلد اُس کے پاس واپس جانا چاہئے۔ ہمیں شیطان کو موقع نہیں دینا چاہئے کہ وہ اُس بیچ کو چھین لے جو اُس شخص کے دل میں بویا گیا ہے۔ (متی ۱۳:۱۹) اگر آپ نے کسی خاص وقت پر واپس آنے کا وعدہ کِیا ہے تو اپنا وعدہ نبھائیں۔—متی ۵:۳۷۔
۴. آپ ایسے لوگوں کی دلچسپی کیسے بڑھا سکتے ہیں جنہیں آپ عوامی جگہوں پر گواہی دیتے ہیں؟
۴ عوامی جگہوں پر گواہی دیتے وقت: کیا آپ ایسے لوگوں کی دلچسپی بڑھانے کی بھی کوشش کرتے ہیں جنہیں آپ عوامی جگہوں پر یا دوسرے موقعوں پر گواہی دیتے ہیں؟ اُن کو پیغام دینے کے بعد آپ کہہ سکتے ہیں: ”مجھے آپ سے بات کرکے بہت اچھا لگا۔ کیا مَیں آپ سے دوبارہ مل سکتا ہوں تاکہ ہم کچھ اَور باتچیت کر سکیں؟“ اگر مناسب ہو تو شاید آپ اُسے اپنا فوننمبر دے سکتے ہیں یا پھر اُس کا نمبر لے سکتے ہیں۔ اگر لوگ آپ کو اکثر ایک جگہ پر گواہی دیتے دیکھتے ہیں تو شاید وہ بِلاجھجک آپ کو اپنا نمبر یا پتہ دے دیں۔ اور اگر وہ آپ کو اپنا نمبر یا پتہ نہ بھی دیں تو شاید آپ اُس وقت اُن کی دلچسپی کو بڑھا سکیں جب آپ اُنہیں اُس جگہ دوبارہ دیکھیں گے۔
۵. اگر آپ دلچسپی رکھنے والے تمام لوگوں سے دوبارہ ملاقات کرتے ہیں تو آپ کو کونسی برکات حاصل ہوں گی؟
۵ جب ہم ایک بیج بوتے ہیں، اُسے پانی دیتے ہیں اور پھر اُسے بڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ہم بہت خوش ہوتے ہیں۔ اِسی طرح جب ہم ایک شخص کو بادشاہت کا پیغام سناتے ہیں، اُس سے دوبارہ ملاقات کرتے ہیں اور روحانی ترقی کرنے میں اُس کی مدد کرتے ہیں تو ہمیں بڑی خوشی ملتی ہے۔ (۱-کر ۳:۶) آئیں، یہ ٹھان لیں کہ ہم اُن سب لوگوں کے پاس واپس جائیں گے جو دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔