۲۱ مئی سے شروع ہونے والا ہفتہ
۲۱ مئی سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۵۳ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خاندانی خوشی، باب ۱۱، پ. ۶-۱۱ (۲۵ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: یرمیاہ ۴۴-۴۸ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: یرمیاہ ۴۶:۱۸-۲۸ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: کیا مریم گُناہ کے بغیر پیدا ہوئی تھیں؟ —آرایس ص. ۲۵۷، پ. ۳– ص. ۲۵۸، پ. ۱ (۵ منٹ)
نمبر ۳: ہم ”روح کے لئے“ کیسے بو سکتے ہیں؟ —گل ۶:۸ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۱۰ منٹ: اعلانات۔ بہنبھائیوں کو بتائیں کہ جون کے مہینے میں کونسی کتاب پیش کی جائے گی۔ پھر اِسے پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: کیا آپ سکول کی چھٹیوں کے دوران مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں؟ تقریر۔ ایسے بپتسمہیافتہ مبشر جو سکول جاتے ہیں، وہ چھٹیوں کے دوران مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ اگر آپ کا چالچلن اچھا ہے، آپ مُنادی کے کام میں ۵۰ گھنٹے صرف کر سکتے ہیں اور آپ ایک یا اِس سے زیادہ مہینوں کے لئے مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کرنا چاہتے ہیں تو آپ اِس خدمت کے لئے فارم پُر کرکے اِسے بزرگوں کو دے سکتے ہیں۔ ایک یا دو مبشروں کا انٹرویو لیں جنہوں نے چھٹیوں کے دوران مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کی ہے۔ نوجوانوں کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ اگلی چھٹیوں کے دوران مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کرنے کے بارے میں سوچیں۔
۱۰ منٹ: ”دلچسپی رکھنے والے تمام لوگوں کے پاس واپس جائیں۔“ سوال اور جواب۔
گیت نمبر ۴۱ اور دُعا