یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏12 ص.‏ 1
  • مُنادی کے کام میں محتاط رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مُنادی کے کام میں محتاط رہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ملتا جلتا مواد
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • کیا آپ خدا کی خدمت کو اچھی طرح سے انجام دے رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • اپنی خدمتگزاری میں مؤثر ہوں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • مُنادی کے کام کے لیے ایک سنہرا اصول
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
خدم 5/‏12 ص.‏ 1

مُنادی کے کام میں محتاط رہیں

۱.‏ ہمیں مُنادی کے کام میں محتاط کیوں رہنا چاہئے؟‏

۱ یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں سے کہا:‏ ”‏دیکھو مَیں تُم کو بھیجتا ہوں گویا بھیڑوں کو بھیڑیوں کے بیچ میں۔“‏ آج بھی ہم ”‏ٹیڑھے اور کجرو لوگوں میں“‏ مُنادی کا کام کرتے ہیں۔ (‏متی ۱۰:‏۱۶؛‏ فل ۲:‏۱۵‏)‏ ہم ہر دن ہنگاموں، فسادات اور لوگوں کے اغوا کی خبریں سنتے ہیں۔ یہ اِس بات کا ثبوت ہے کہ بُرے آدمی ”‏بگڑتے چلے“‏ جا رہے ہیں۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱۳‏)‏ بائبل کے کن اصولوں پر عمل کرنے سے ہم مُنادی کے کام میں ہوشیار رہ سکتے ہیں؟—‏متی ۱۰:‏۱۶‏۔‏

۲.‏ کن صورتحال میں یہ بہتر ہوگا کہ آپ ایک علاقے کو چھوڑ کر کہیں اَور مُنادی کریں؟‏

۲ سمجھ‌داری سے کام لیں:‏ امثال ۲۲:‏۳ کے مطابق ”‏ہوشیار بلا کو دیکھ کر چھپ جاتا ہے۔“‏ لہٰذا ہمیں چوکس رہنا چاہئے۔ ایک پُرامن علاقے میں بھی اچانک حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ شاید آپ دیکھیں کہ علاقے میں پولیس آ رہی ہے یا لوگ اِکٹھے ہو رہے ہیں۔ یا پھر کوئی آپ کو بتائے کہ اُس علاقے میں حالات خراب ہو رہے ہیں۔ تجسّس کے مارے یہ پتہ لگانے کی کوشش نہ کریں کہ حالات کیوں خراب ہیں۔ سمجھ‌داری کی بات یہ ہوگی کہ آپ اُس علاقے سے چلے جائیں اور کہیں اَور جا کر مُنادی کا کام کریں۔—‏یوح ۸:‏۵۹؛‏ ۱-‏پطر ۴:‏۱۵‏۔‏

۳.‏ واعظ ۴:‏۹ میں دیا گیا اصول مُنادی کے کام پر کیسے لاگو ہوتا ہے؟‏

۳ مل کر مُنادی کریں:‏ واعظ ۴:‏۹ میں لکھا ہے:‏ ”‏ایک سے دو بہتر ہیں۔“‏ شاید ماضی میں آپ ایک علاقے میں اکیلے مُنادی کر سکتے تھے۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ اب ایسا کرنا عقل‌مندی کی بات نہ ہو۔ کئی علاقوں میں بہنوں یا نوجوانوں کے لئے اکیلے میں گھرگھر مُنادی کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے، خاص طور پر شام کے وقت۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک ایسے ساتھی کا بڑا فائدہ ہے جو خطرے کو بھانپ سکتا ہے۔ (‏واعظ ۴:‏۱۰،‏ ۱۲‏)‏ اُن بہن‌بھائیوں کی حفاظت کا خیال رکھیں جو آپ کے ساتھ ایک علاقے میں مُنادی کرتے ہیں۔ اِس کے علاوہ جب آپ اُس علاقے سے چلے جاتے ہیں تو اُدھر مُنادی کرنے والے مبشروں کو ضرور بتائیں۔‏

۴.‏ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ کلیسیا کے سب افراد محفوظ رہیں؟‏

۴ بزرگوں کی ذمہ‌داری یہ ہے کہ وہ گلّے کی دیکھ‌بھال کریں۔ اِس لئے وہ مقامی حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مبشروں کو ہدایات دیتے ہیں۔ (‏عبر ۱۳:‏۱۷‏)‏ ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ ہمیں کچھ نہیں ہوگا بلکہ ہمیں فروتنی سے بزرگوں کی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔ (‏میک ۶:‏۸؛‏ ۱-‏کر ۱۰:‏۱۲‏)‏ آئیں، اپنے علاقے کے لوگوں کو گواہی دیتے رہیں لیکن اِس کے ساتھ‌ساتھ محتاط بھی رہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں