۲۳ اپریل سے شروع ہونے والا ہفتہ
۲۳ اپریل سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۴۵ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خاندانی خوشی، باب ۱۰، پ. ۸-۱۳ (۲۵ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: یرمیاہ ۲۹-۳۱ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: یرمیاہ ۳۱:۱۵-۲۶ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: کیا خدا مسیحیوں سے یہ توقع کرتا ہے کہ وہ ہر ہفتے سبت منائیں؟ (۵ منٹ)
نمبر ۳: کیا مریم یسوع کی پیدائش کے وقت واقعی کنواری تھیں؟ —آرایس ص. ۲۵۵، پ. ۳، ۴ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۱۵ منٹ: اعلانات۔ ایک دو منٹ کے لئے مئی کے رسالوں کے اُن مضامین کا خلاصہ پیش کریں جو شاید آپ کے علاقے کے لوگوں کے لئے دلچسپ ہوں۔ اِس کے بعد باریباری مینارِنگہبانی اور جاگو! کے ابتدائی مضامین پر بات کرتے ہوئے بہنبھائیوں سے پوچھیں کہ وہ لوگوں کی دلچسپی کو اُبھارنے کے لئے اُن سے کونسے سوال پوچھ سکتے ہیں اور کونسی آیتیں استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر وقت ہو تو اِن رسالوں میں سے کسی اَور مضمون پر بھی اِسی طرح باتچیت کریں۔ اِس کے بعد ہر رسالے کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۲۰ منٹ: ”لوگوں سے دوبارہ ملاقات کرنے کی ذمہداری اُٹھائیں۔“ سوال اور جواب۔ اِس بات پر زور دیں کہ دلچسپی رکھنے والے لوگوں سے دوبارہ ملاقات کرنا ہم سب کی ذمہداری ہے۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ مُنادی کے اِس پہلو میں بھرپور حصہ لیں۔ پیراگراف ۵ پر غور کرنے کے بعد ایک مختصر مظاہرے میں دِکھائیں کہ ہم اشتہاروں کے ذریعے لوگوں کے دل میں بائبل کی سچائیوں کو سیکھنے کا شوق کیسے بڑھا سکتے ہیں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ اِس ہفتے دلچسپی رکھنے والے لوگوں سے دوبارہ ملاقات کریں۔
گیت نمبر ۲۰ اور دُعا