یہوواہ کے گواہوں کی تاریخ کے بارے میں ایک ویڈیو
بائبل میں سچائی کو نور سے تشبیہ دی گئی ہے اور جھوٹ کو تاریکی سے۔ (زبور ۴۳:۳؛ یسع ۵:۲۰) جب شیطان نے حوا کو ورغلایا تو اُس نے تاریکی پھیلانی شروع کی اور آخرکار اُس نے دُنیا کو تاریکی میں غرق کر دیا۔ (مکا ۱۲:۹) ویڈیو Faith in Action Jehovah’s Witnesses— کے پہلے حصے میں دِکھایا گیا ہے کہ اِس تاریک دُنیا میں روحانی نور کیسے چمکنے لگا۔ (یسع ۶۰:۱، ۲) اِس حصے کا عنوان ہے: Out of Darkness اِس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اِن سوالوں کا جواب دینے کی کوشش کریں:
(۱) یسوع مسیح کے رسولوں کی موت کے بعد تاریکی کیسے پھیلنے لگی؟ (۲) سن ۱۱۰۰ء سے لوگوں کو کیسے پتہ چلنے لگا کہ چرچ سچائی کی راہ سے بھٹک گیا ہے؟ (۳) ہم ہنری گرو اور جارج سٹورز کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ (۴) چارلس رسل کی زندگی پر کن واقعات نے گہرا اثر ڈالا؟ (۵) بھائی رسل، اُن کے والد اور اُن کے کچھ دوستوں نے کس طریقے سے بائبل کا مطالعہ کِیا؟ وہ بائبل کی کونسی تعلیمات سمجھنے لگے؟ (۶) بھائی رسل اپنے ساتھیوں کے ساتھ نیلسن باربر کے گروہ میں کیوں شامل ہوئے؟ بھائی رسل بعد میں اُس گروہ سے علیٰحدہ کیوں ہو گئے؟ (۷) جولائی ۱۸۷۹ء میں روحانی نور کے ایک نئے دَور کا آغاز کیسے ہوا؟ (۸) بائبل سٹوڈنٹس نے خوشخبری پھیلانے کے لئے کیاکیا کِیا؟ (۹) کئی سال پہلے ہی بائبل سٹوڈنٹس ۱۹۱۴ء کے بارے میں کن باتوں کی توقع کر رہے تھے؟ (۱۰) بھائی رسل کی موت کے بعد بائبل سٹوڈنٹس کو کن مسئلوں اور مشکلات کا سامنا ہوا؟ (۱۱) بھائی رتھرفورڈ اور اُن کے ساتھیوں کے جیل سے رِہا ہونے کے بعد بائبل سٹوڈنٹس نے کیا کِیا؟ (۱۲) اِس ویڈیو کو دیکھ کر آپ نے کیا سیکھا ہے جس سے آپ یہوواہ خدا کی تنظیم کی زیادہ قدر کرنے لگے ہیں؟ (۱۳) اِس ویڈیو سے آپ نے کیا سیکھا ہے جس سے آپ کا یہ عزم مضبوط ہوا ہے کہ آپ مشکلات کے باوجود جوش سے مُنادی کرتے رہیں گے؟ (۱۴) ہم اِس ویڈیو کے ذریعے اپنے رشتہداروں، دوستوں، واقفکاروں اور اُن لوگوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جن کے ساتھ ہم بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں؟
واقعی اُس زمانے کے بائبل سٹوڈنٹس نے ہمارے لئے بہت قیمتی ورثہ چھوڑا ہے۔ اُنہوں نے بڑی دلیری سے ایک تاریک دُنیا میں روحانی نور چمکایا۔ آئیں، ہم اُن کی مثال پر عمل کریں اور ”نور کے فرزندوں کی طرح“ چلتے رہیں۔—افس ۵:۸۔