مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے کے لئے ابھی سے منصوبہ بنائیں
۱. (الف) یسوع مسیح کی یادگاری تقریب کے وقت ہمیں کیا کرنے کے موقعے ملتے ہیں؟ (ب) ہم اِن موقعوں سے فائدہ اُٹھانے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟
۱ ہر سال جب یسوع مسیح کی یادگاری تقریب آتی ہے تو ہمیں ”[یہوواہ] کا بڑا شکر“ کرنے کے موقعے ملتے ہیں۔ (زبور ۱۰۹:۳۰) کیا آپ مارچ کے مہینے میں مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لیں گے اور یوں یہوواہ خدا کے لئے شکرگزاری ظاہر کریں گے جس نے فدیے کا بندوبست کِیا؟ تو پھر ابھی سے اِس کے لئے منصوبے بنائیں۔—امثا ۲۱:۵۔
۲. (الف) پچھلے سال جب آپ نے سنا کہ آپ اپریل میں مددگار پہلکار کے طور پر ۳۰ گھنٹے صرف کر سکتے ہیں تو آپ کا ردِعمل کیا تھا؟ (ب) پوری دُنیا میں بہنبھائیوں کا ردِعمل کیا تھا؟
۲ مددگار پہلکار کے طور پر خدمت: پچھلے سال اپریل کے مہینے میں یہ بندوبست کِیا گیا کہ مبشر ۳۰ گھنٹے صرف کرکے مددگار پہلکاروں کے طور پر خدمت کر سکیں۔ پوری دُنیا میں جب بہنبھائیوں نے اِس بندوبست کے بارے میں سنا تو وہ بہت خوش ہوئے۔ ایک بھائی نے لکھا: ”مَیں ابھی ہائی سکول میں ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ مَیں پہلکار کے طور پر مُنادی کے کام میں ۷۰ گھنٹے صرف نہیں کر سکتا۔ لیکن اپریل میں مَیں مددگار پہلکاروں کے فارم پر ۳۰ گھنٹے لکھوں گا اور اگر ممکن ہوا تو ۵۰ گھنٹے مُنادی کرنے کی کوشش کروں گا۔“ ایک بہن جو کُلوقتی طور پر ملازمت کرتی ہے، اُس نے کہا: ”مَیں بھی آسانی سے ۳۰ گھنٹے کر سکتی ہوں۔“ ایک بہن جن کی عمر ۸۰ سال سے زیادہ ہے اور جو ماضی میں پہلکار کے طور پر خدمت کرتی تھیں، اُنہوں نے کہا: ”مَیں بڑے عرصے سے کسی ایسے موقعے کا انتظار کر رہی تھی۔ یہوواہ خدا جانتا تھا کہ میری زندگی کا بہترین وقت وہ تھا جب مَیں پہلکار کے طور پر خدمت کرتی تھی۔“ وہ بہنبھائی جو مددگار پہلکار کے طور پر خدمت نہیں کر سکے، اُنہوں نے بھی مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے کے لئے منصوبے بنائے۔
۳. بہت سے بہنبھائی مارچ، اپریل اور مئی میں مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کیوں کرنا چاہیں گے؟
۳ اِس سال مارچ میں بہت سے بہنبھائی پھر سے مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کر پائیں گے کیونکہ دوبارہ سے یہ بندوبست ہوگا کہ ہم یا تو ۳۰ یا پھر ۵۰ گھنٹے مُنادی میں صرف کر سکیں۔ اِس کے علاوہ ہفتہ ۱۷ مارچ سے ایک خاص مہم کا آغاز ہوگا جس کے دوران ہم لوگوں کو ۵ اپریل کو یسوع مسیح کی یادگاری تقریب پر آنے کی دعوت دیں گے۔ اُمید ہے کہ مارچ کے مہینے میں بہت سے بہنبھائیوں کو مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے سے اِتنی خوشی ملے گی کہ وہ اپریل اور مئی میں بھی مددگار پہلکار کے طور پر ۵۰ گھنٹے صرف کرنا چاہیں گے۔
۴. (الف) آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لے سکیں؟ (ب) اگر ہم مُنادی کے کام میں بڑھچڑھ کر حصہ لیں گے تو اِس کے کیا نتائج نکلیں گے؟
۴ کیوں نہ اپنی اگلی خاندانی عبادت میں اِس بات پر غور کریں کہ گھر کا ہر فرد مارچ، اپریل اور مئی میں مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے کے لئے کیا کر سکتا ہے؟ (امثا ۱۵:۲۲) یہوواہ خدا سے درخواست کریں کہ وہ آپ کی کوششوں کو برکت دے۔ (۱-یوح ۳:۲۲) جب آپ مُنادی کے کام میں بڑھچڑھ کر حصہ لیں گے تو اِس سے یہوواہ خدا کی بڑائی ہوگی اور آپ کی خوشی دوبالا ہو جائے گی۔—۲-کر ۹:۶۔