مُنادی میں کیا کہیں؟
جنوری کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز
”ہم سب کو دوستوں کی ضرورت ہے۔ آپ کے خیال میں ایک دوست میں کونسی خوبیاں ہونی چاہئیں؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ اِس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ہمیں دوستوں کا انتخاب سوچسمجھ کر کیوں کرنا چاہئے۔“ جس شخص سے آپ بات کر رہے ہیں، اُسے یکم جنوری کا مینارِنگہبانی پکڑا دیں اور پھر صفحہ ۶ پر دئے گئے پہلے سوال کا جواب پڑھیں اور اِس پر بات کریں۔ جواب کے ساتھ دئے گئے حوالوں میں سے کمازکم ایک حوالہ بھی ضرور پڑھیں۔ رسالے پیش کریں اور اگلے سوال پر باتچیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔
مینارِنگہبانی یکم جنوری
”کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آجکل اِتنی قدرتی آفتیں کیوں آ رہی ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] شاید آپ کو یہ سُن کر حیرت ہو کہ پاک کلام میں پہلے سے بتا دیا گیا تھا کہ ایک ایسا وقت آئے گا جب زمین پر بہت سی آفتیں آئیں گی۔ [متی ۲۴:۷، ۸کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں اِن سوالوں کا جواب دیا گیا ہے: آجکل ایک کے بعد ایک قدرتی آفت کیوں آ رہی ہے؟ کیا خدا قدرتی آفتوں کے ذریعے لوگوں کو سزا دے رہا ہے؟ کیا کبھی ایسا وقت آئے گا جب قدرتی آفتوں کا نامونشان تک نہ رہے گا؟“
جاگو! جنوری-مارچ
”آجکل بہت سے لوگ مالی مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں۔ آپ کے خیال میں لوگوں کے لئے گھر کے خرچے پورے کرنا مشکل کیوں ہو رہا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] خدا کے کلام میں پیسے کے استعمال کے سلسلے میں ایسے اصول پائے جاتے ہیں جن پر عمل کرکے بہت سے لوگوں نے پریشانی سے چھٹکارا پایا ہے۔ [صفحہ ۸ اور ۹ پر دی گئی آیتوں میں سے کوئی ایک آیت پڑھیں۔] اِس رسالے میں ایسے لوگوں کے لئے کچھ مشورے دئے گئے ہیں جو قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔“