مُنادی میں کیا کہیں؟
بادشاہتی خبر نمبر ۳۸
”ہم پوری دُنیا میں لوگوں کو یہ پرچہ دے رہے ہیں جس پر ایک خاص پیغام لکھا ہے۔ یہ پرچہ آپ کے لئے ہے۔“
[پرچہ پیش کرتے وقت باتچیت کو مختصر رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں میں اِسے تقسیم کِیا جا سکے۔ لیکن شاید کوئی صاحبِخانہ پرچے کے بارے میں ہم سے مزید بات کرنا چاہے۔ ایسی صورت میں ہم پرچے پر لکھے پہلے سوال کے بارے میں اُس کی رائے پوچھ سکتے ہیں۔ پھر ہم اُسے پاک کلام کا جواب دِکھا سکتے ہیں جو دوسرے صفحے پر لکھا ہے اور اگر وقت ہو تو پرچے کے دوسرے حصوں پر بھی بات کر سکتے ہیں۔ جانے سے پہلے صاحبِخانہ کو پرچے کے آخری صفحے پر لکھا یہ سوال دِکھائیں: ”کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ . . . “ اور پھر اِس سوال پر بات کرنے کے لیے دوبارہ ملاقات کا بندوبست کریں۔]
جنوری کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز
”بہت سے لوگ مانتے ہیں کہ یسوع مسیح دوبارہ آئیں گے۔ جب یسوع مسیح دوبارہ آئیں گے تو آپ کے خیال میں وہ ہمارے لیے کیا کریں گے؟“ [جواب دینے دیں۔] پھر جنوری-مارچ کا مینارِنگہبانی صاحبِخانہ کو دِکھائیں اور اُس کے ساتھ مل کر رسالے کے آخری صفحے پر دئے گئے پہلے سوال پر غور کریں اور آیت کو پڑھیں۔ رسالے پیش کریں اور اگلے سوال پر باتچیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔
مینارِنگہبانی جنوری-مارچ
”خدا کے بارے میں بہت سے جھوٹ پھیلائے گئے ہیں۔ آپ کے خیال میں کونسا جھوٹ سب سے زیادہ پھیلا ہوا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ خدا چاہتا ہے کہ اِنسان اُس سے پیار کریں اور اُس پر بھروسا رکھیں۔ [یسعیاہ ۴۱:۱۳ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں تین ایسے جھوٹوں کا پردہ فاش کِیا گیا ہے جو خدا کے بارے میں پھیلائے گئے ہیں اور جن کی وجہ سے کچھ لوگوں کو خدا کے قریب جانا مشکل لگتا ہے۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”آپ کے خیال میں کیا خوش رہنے کے لیے ضروری ہے کہ اِنسان کے پاس بہت زیادہ پیسہ ہو؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ پاک کلام میں اِس سلسلے میں کیا بتایا گیا ہے۔ [۱-تیمتھیس ۶:۸ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ ہم مالودولت کے بارے میں مناسب نظریہ کیسے رکھ سکتے ہیں۔ اِس میں تین ایسی چیزوں کا ذکر بھی کِیا گیا ہے جو ہم پیسے سے نہیں خرید سکتے۔“