۱۲ دسمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
۱۲ دسمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۴۳ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خاندانی خوشی باب ۶، پ. ۸-۱۴ (۲۵ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: یسعیاہ ۶-۱۰ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: یسعیاہ ۶:۱-۱۳ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: خدا شریروں کو تباہ کرنے کے سلسلے میں اِتنی دیر کیوں لگا رہا ہے؟ —آرایس ص. ۲۴۱ پ. ۱-۳ (۵ منٹ)
نمبر ۳: محبت کو زوال کیوں نہیں؟ —۱-کر ۱۳:۸؛ ۱-یوح ۴:۸ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۵ منٹ: اعلانات۔
۱۵ منٹ: سن ۲۰۱۲ء کا مسیحی خدمتی سکول۔ اِس تقریر کو مسیحی خدمتی سکول کا نگہبان پیش کرے۔ سن ۲۰۱۲ء کے مسیحی خدمتی سکول کے شیڈول میں سے اُن نکتوں پر توجہ دلائیں جن پر بہنبھائیوں کو عمل کرنا چاہئے۔ یہ بتائیں کہ امدادی مشیر کی کیا ذمہداری ہوتی ہے۔ سب بہنبھائیوں کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ اپنی تقریروں کو اچھی تیاری کے ساتھ پیش کریں، بائبل کی پڑھائی میں سے اہم نکتے بتائیں اور اُن ہدایات پر عمل کریں جو ہر ہفتے کتاب فنِتقریروتعلیم کو بہتر بنانا سے دی جاتی ہیں۔
۱۵ منٹ: ”ہر جگہ خوشخبری سنانے کے لئے تیار رہیں۔“ سوال اور جواب۔ پیراگراف نمبر ۲ پر بات کرتے ہوئے ایک ایسے مبشر کا انٹرویو لیں جو ہر موقع پر مؤثر طریقے سے لوگوں کو بادشاہت کی خوشخبری سناتا ہے۔ مبشر بتائے کہ وہ ہر موقع پر خوشخبری سنانے کے لئے پہلے سے کیا تیاری کرتا ہے۔ اُس سے کہیں کہ وہ اپنا کوئی دلچسپ تجربہ سنائے۔
گیت نمبر ۲۴ اور دُعا