یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏11 ص.‏ 1
  • ہر جگہ خوشخبری سنانے کے لئے تیار رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہر جگہ خوشخبری سنانے کے لئے تیار رہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ملتا جلتا مواد
  • گھرباگھر منادی کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ‏”‏بشارت کا کام انجام دے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • گھربہ‌گھر مُنادی کرنا کیوں ضروری ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • ہر جگہ خوشخبری کی منادی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
خدم 12/‏11 ص.‏ 1

ہر جگہ خوشخبری سنانے کے لئے تیار رہیں

۱.‏ اِس بات کا کیا ثبوت ہے کہ پہلی صدی کے مسیحی ہر جگہ خوشخبری سنانے کے لئے تیار رہتے تھے؟‏

۱ پہلی صدی کے مسیحی جہاں کہیں بھی لوگوں سے ملتے تھے، وہ اُنہیں ’‏اِس بات کی خوشخبری سنانے سے باز نہیں آتے تھے کہ یسوع ہی مسیح ہے۔‘‏ (‏اعما ۵:‏۴۲‏)‏ اِس لئے ہم یہ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ جب پہلی صدی کے مسیحی گھرگھر خوشخبری سناتے ہوں گے تو وہ گلیوں میں یا سڑکوں پر ملنے والے لوگوں کو خوشخبری نہیں سناتے ہوں گے۔ گھرگھر خوشخبری سنانے کے بعد جب وہ سودا وغیرہ لینے کے لئے بازار جاتے ہوں گے تو وہ وہاں پر بھی لوگوں کو خوشخبری سنانے کا موقع نہیں گنواتے ہوں گے۔ یسوع مسیح کی طرح وہ بھی ہر جگہ خوشخبری سنانے کے لئے تیار رہتے تھے۔‏‏—‏مر ۶:‏۳۱-‏۳۴‏۔‏

۲.‏ ہم یہوواہ کے گواہ کہلاتے ہیں، اِس لئے ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے؟‏

۲ خوشخبری سنانے کے لئے ہر وقت تیار رہیں:‏ ہم یہوواہ کے گواہ کہلاتے ہیں۔ ہمارے اِس نام سے نہ صرف ہمارے کام کا پتہ چلتا ہے بلکہ یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ہم سچے خدا یہوواہ کی گواہی دیتے ہیں۔ (‏یسع ۴۳:‏۱۰-‏۱۲‏)‏ اِس لئے گھرگھر خوشخبری کی مُنادی کرتے وقت ہی نہیں بلکہ ہم ہر وقت لوگوں کو ’‏اپنی اُمید کی وجہ بتانے کے لئے تیار رہتے ہیں۔‘‏ (‏۱-‏پطر ۳:‏۱۵‏)‏ ذرا سوچیں کہ آپ کن‌کن موقعوں پر لوگوں کو خوشخبری سنا سکتے ہیں؟ اور لوگوں سے کیا کہہ سکتے ہیں؟ کیا آپ اپنے پاس رسالے یا اشتہار وغیرہ رکھتے ہیں تاکہ جب بھی کوئی شخص بادشاہت کے پیغام میں دلچسپی ظاہر کرے تو آپ اُسے کوئی رسالہ یا اشتہار وغیرہ دے سکیں؟ (‏امثا ۲۱:‏۵‏)‏ کیا آپ صرف گھرگھر مُنادی کا کام کرتے ہیں؟ یا کیا آپ ہر جگہ لوگوں کو خوشخبری سنانے کے لئے تیار رہتے ہیں؟‏

۳.‏ کیا گلیوں، باغوں اور کاروباری علاقوں وغیرہ میں مُنادی کرنا، گھرگھر مُنادی کرنے سے کم اہم ہے؟‏

۳ ‏”‏علانیہ“‏ خوشخبری سنائیں:‏ ہم گلیوں، گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہوں، باغوں اور کاروباری علاقوں وغیرہ میں ملنے والے لوگوں کو بھی خوشخبری سناتے ہیں۔ لیکن کیا ایسی جگہوں پر مُنادی کرنا، گھرگھر مُنادی کرنے سے کم اہم ہے؟ پولس رسول نے کہا کہ ’‏مَیں علانیہ (‏یعنی کھلم‌کُھلا)‏ اور گھرگھر سکھانے سے کبھی نہ جھجکا۔‘‏ (‏اعما ۲۰:‏۲۰‏)‏ لوگوں کو بادشاہت کا پیغام سنانے کا اہم اور مؤثر طریقہ یہ ہے کہ ہم گھرگھر جائیں۔ لیکن پہلی صدی کے مسیحیوں کی نظر میں یہ بات زیادہ اہم نہیں تھی کہ اُنہوں نے کتنے گھروں میں مُنادی کی ہے بلکہ وہ اِس بات کو زیادہ اہم سمجھتے تھے کہ اُنہوں نے کتنے لوگوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ اُنہوں نے علانیہ یعنی کھلم‌کُھلا اور گھرگھر خوشخبری سنانے کے ہر موقعے کو استعمال کِیا تھا۔ آئیں ہم بھی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خوشخبری سنانے کا عزم کریں اور یوں اپنی خدمت کو پورا کریں۔‏‏—‏۲-‏تیم ۴:‏۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں