یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏11 ص.‏ 4
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ملتا جلتا مواد
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • پاک کلام میں قدرتی آفتوں کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
خدم 11/‏11 ص.‏ 4

مُنادی میں کیا کہیں؟‏

دسمبر کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز

‏”‏آپ کے خیال میں جو لوگ خدا کے حکموں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کیا وہ خوش ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اِس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ خدا کے حکموں کو ماننے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔“‏ جس شخص سے آپ بات کر رہے ہیں، اُسے یکم دسمبر کا مینارِنگہبانی پکڑا دیں اور پھر مضمون ”‏پاک صحیفوں کی تعلیم—‏خدا کے حکموں پر عمل کرنے سے ہمیں کونسے فائدے ہوتے ہیں؟‏‏“‏ کے کسی ایک سوال کا جواب پڑھیں اور اِس پر بات کریں۔ جواب کے ساتھ دئے گئے حوالوں میں سے کم‌ازکم ایک حوالہ بھی ضرور پڑھیں۔ رسالے پیش کریں اور اِس مضمون کے اگلے سوال پر بات‌چیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔‏

مینارِنگہبانی یکم دسمبر

‏”‏بعض لوگ کہتے ہیں کہ بائبل میں درج اصول بہت سخت ہیں اور ویسے بھی اب یہ بہت پُرانے ہو گئے ہیں۔ لیکن بعض لوگ کہتے ہیں کہ بائبل میں درج اصول بہت فائدہ‌مند ہیں۔ اِس سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ آئیں ایک آیت پر غور کریں جس میں بتایا گیا ہے کہ بائبل میں درج اصول کس کی طرف سے ہیں۔ [‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶ کو پڑھیں۔]‏ اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ بائبل میں اُن دس سوالوں کا کیا جواب دیا گیا ہے جو عام طور پر جنسی معاملات کے بارے میں پوچھے جاتے ہیں۔ اِس رسالے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بائبل میں درج اصولوں پر عمل کرنے سے ہمیں کیا فائدہ ہو گا۔“‏

جاگو!‏ اکتوبر-‏دسمبر

‏”‏آج مَیں لوگوں سے مل کر ایک اہم سوال کے بارے میں اُن کی رائے معلوم کر رہا ہوں۔ آپ کے خیال میں آج‌کل بچوں کی پرورش کرنے میں سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بہت سے والدین بچوں کی پرورش کے سلسلے بائبل میں درج ہدایت پر بھروسا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر بچوں کی تربیت کے حوالے سے بائبل میں درج اِس ہدایت پر غور کریں۔ [‏افسیوں ۴:‏۳۱ کو پڑھیں۔]‏ اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ بائبل میں پائی جانے والی ہدایت پر عمل کرنے سے والدین اپنے بچوں کی اچھی تربیت کر سکتے ہیں، چاہے بچے چھوٹے ہوں یا نوجوان ہوں۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں