یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏13 ص.‏ 4
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • ملتا جلتا مواد
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
خدم 11/‏13 ص.‏ 4

مُنادی میں کیا کہیں؟‏

دسمبر کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز

‏”‏بہت سے لوگ خدا سے دُعا کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ جو لوگ خدا پر ایمان نہیں رکھتے، وہ بھی مشکل وقت میں اُس سے دُعا کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا خدا سب لوگوں کی دُعاؤں کو سنتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ غور کریں کہ اِس رسالے میں کیا لکھا ہے۔“‏ پھر اکتوبر-‏دسمبر کا مینارِنگہبانی صاحبِ‌خانہ کو دِکھائیں اور اُس کے ساتھ مل کر رسالے کے آخری صفحے پر دئے گئے پہلے سوال پر غور کریں اور آیت کو پڑھیں۔ رسالے پیش کریں اور اگلے سوال پر بات‌چیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔‏

مینارِنگہبانی اکتوبر-‏دسمبر

‏”‏آج‌کل ٹی‌وی پر اور فلموں میں بہت زیادہ فحاشی دِکھائی جاتی ہے۔ بعض لوگ اِس وجہ سے بہت پریشان ہیں کیونکہ اُن کو لگتا ہے کہ اِس کا معاشرے پر بہت بُرا اثر پڑ رہا ہے۔ اِس بارے میں آپ کا خیال ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ آئیں، پاک کلام کی ایک آیت پر غور کرتے ہیں۔ [‏متی ۷:‏۱۷ کو پڑھیں۔]‏ اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ فحاشی کو دیکھنے سے کیا نتائج نکلتے ہیں۔ اِس میں کچھ ایسے مشورے بھی دئے گئے ہیں جن پر عمل کرکے ایک شخص اِس بُری عادت سے چھٹکارا پا سکتا ہے۔“‏

جاگو!‏ اکتوبر-‏دسمبر

‏”‏آج‌کل ہر طرف نااِنصافی پھیلی ہوئی ہے۔ کچھ لوگ اِنصاف حاصل کرنے کے لئے احتجاج کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا احتجاج کرنے سے لوگوں کو اِنصاف مل جاتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ خدا کے کلام میں بتایا گیا ہے کہ اِس دُنیا میں اِنصاف کیسے قائم ہوگا۔ [‏متی ۶:‏۹، ۱۰ کو پڑھیں۔]‏ اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ کیا احتجاج کرنے سے مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں