اعلانات
▪ اگلے مہینوں میں یہ پیش کریں: نومبر: خدا کا کلام—تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام۔ دسمبر: آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! اگر گھر میں بچے ہوں تو کتاب عظیم اُستاد سے سیکھیں پیش کریں۔ جنوری: پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ پہلی ملاقات پر بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ اگر کسی کے پاس پہلے ہی سے یہ کتاب موجود ہے اور وہ بائبل کا مطالعہ شروع نہیں کرنا چاہتا تو اُس شخص کو کسی ایسے موضوع پر کوئی رسالہ یا بروشر پیش کریں جس میں وہ دلچسپی رکھتا ہے۔ فروری: خدا کا کلام—تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام۔
▪ عالمگیر کام کے لئے جو عطیات چیک یا ڈرافٹ وغیرہ کی صورت میں برانچ کے دفتر کو بھیجے جاتے ہیں، وہ واچٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی کے نام لکھ کر بھیجے جانے چاہئیں۔ برانچ کے دفتر کا پتہ ہے: واچٹاور، پیاو بکس ۳۸۸۳، کلفٹن کراچی ۷۵۶۰۰، پاکستان۔
▪ ہمیں خوشی ہے کہ سن ۲۰۱۲ء سے یہوواہ کے گواہوں کا کیلنڈر اُردو زبان میں دستیاب ہوگا۔ ہمیں یقین ہے کہ یہوواہ خدا کی خدمت کے لئے اپنا شیڈول بنانے میں اِس کیلنڈر کے ذریعے آپ کی مدد ہوگی۔