مُنادی میں کیا کہیں؟
اگست کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز
”ہر قوم اور مذہب کے لوگ روزانہ دُعا کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا خدا اِن تمام لوگوں کی دُعائیں سنتا ہے؟“ جواب دینے دیں۔ پھر یکم اکتوبر کا مینارِنگہبانی دکھائیں اور مضمون ”پاک صحیفوں کی تعلیم—آپ خدا کی قربت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟“ کے پہلے سوال کا جواب پڑھیں اور اِس پر بات کریں۔ جواب کے ساتھ دئے گئے حوالوں میں سے کمازکم ایک حوالے پر بھی بات کریں۔ رسالے پیش کریں اور اِس مضمون کے اگلے سوال پر باتچیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔
مینارِنگہبانی یکم اکتوبر
یکم اکتوبر کے مینارِنگہبانی کے پہلے صفحے پر توجہ دلائیں اور پھر پوچھیں: ”آپ کے خیال میں اِس سوال کا جواب کیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کیجئے کہ اِس سلسلے میں بائبل میں کیا بتایا گیا ہے۔ [۱-یوحنا ۵:۱۹ کو پڑھیں۔] اِس آیت کے مطابق ”شریر“ یعنی ابلیس دُنیا کو چلا رہا ہے۔ لیکن اِس حوالے سے کچھ اَور سوال بھی پیدا ہوتے ہیں، جیسے کہ اگر خدا بُرائی سے پاک ہے تو وہ شیطان کو کیسے بنا سکتا تھا؟ کیا شیطان ایک حقیقی ہستی ہے؟ خدا اُسے کب تک دُنیا پر راج کرنے دے گا؟ اِس رسالے میں اِن سوالوں کے جواب بائبل سے دئے گئے ہیں۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”آج مَیں لوگوں سے مل کر ایک اہم سوال کے بارے میں اُن کی رائے معلوم کر رہا ہوں۔ آپ کے خیال میں آجکل بچوں کی پرورش کرنے میں سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بہت سے والدین بچوں کی پرورش کے سلسلے بائبل میں درج ہدایت پر بھروسا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر بچوں کی تربیت کے حوالے سے بائبل میں درج اِس ہدایت پر غور کریں۔ [افسیوں ۴:۳۱ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ بائبل میں پائی جانے والی ہدایت پر عمل کرنے سے والدین اپنے بچوں کی اچھی تربیت کر سکتے ہیں، چاہے بچے چھوٹے ہوں یا نوجوان ہوں۔“